Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Smoke-44 سورت الدخان ›Ayah No-56 ایت نمبر
| لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ |
| آسان اُردو | اُن کو اُن (باغات) میں موت نہیں آئے گی، ماسوائے پہلی موت کے(جو پہلے ہی آ چکی). اور اُس (اللہ) نے اُن کو جہنم کے عذاب سے بچالیا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو موت ان کو پہلی آچکی تھی، اس کے علاوہ وہاں وہ کسی اور موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے، |
| احمد رضا خان | اس میں پہلی موت کے سوا پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا، |
| احمد علی | وہا ں پہلی موت کے سوا اور موت کا مرہ نہ چکھیں گے اورانہیں الله دوزح کے عذاب سے بچا لے گا |
| فتح جالندھری | (اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا |
| طاہر القادری | اس (جنت) میں موت کا مَزہ نہیں چکھیں گے سوائے (اس) پہلی موت کے (جو گزر چکی ہوگی) اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا، |
| علامہ جوادی | اور وہاں پہلی موت کے علاوہ کسی موت کا مزہ نہیں چکھنا ہوگا اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا |
| ایم جوناگڑھی | وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا |
| حسین نجفی | وہ وہاں پہلے والی موت کے سوا موت کامزہ نہیں چکھیں گے اور اللہ نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | They will not taste death therein, except the first death; and He will preserve them from the torment of the Flaming Fire. |
| M.M.Pickthall: | They taste not death therein, save the first death. And He hath saved them from the doom of hell, |
| Saheeh International: | They will not taste death therein except the first death, and He will have protected them from the punishment of Hellfire |
| Shakir: | They shall not taste therein death except the first death, and He will save them from the punishment of the hell, |
| Yusuf Ali: | Nor will they there taste Death, except the first death; and He will preserve them from the Penalty of the Blazing Fire,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے