Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Smoke-44 سورت الدخان ›Ayah No-57 ایت نمبر
| فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ |
| آسان اُردو | آپﷺ کے رب کا یہ ایک فضل ہے. وہ ایک عظیم کامیابی ہو گی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ سب تمہارے پروردگار کی طرف سے فضل ہوگا۔ (انسان کے لیے) زبردست کامیابی یہی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے |
| احمد رضا خان | تمہارے رب کے فضل سے، یہی بڑی کامیابی ہے، |
| احمد علی | یہ آپکے رب کا فضل ہوگا یہی وہ بڑی کامیابی ہے |
| فتح جالندھری | یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے |
| طاہر القادری | یہ آپ کے رب کا فضل ہے (یعنی آپ کا رب آپ کے وسیلے سے ہی عطا کرے گا)، یہی بہت بڑی کامیابی ہے، |
| علامہ جوادی | یہ سب آپ کے پروردگار کا فضل و کرم ہے اور یہی انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے، یہی ہے بڑی کامیابی |
| حسین نجفی | یہ سب کچھ آپ کے پروردگار کے فضل و کرم سے ہوگا اور یہ بڑی کامیابی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | A bounty from thy Lord. That! that is the supreme achievement. |
| M.M.Pickthall: | A bounty from thy Lord. That is the supreme triumph. |
| Saheeh International: | As bounty from your Lord. That is what is the great attainment. |
| Shakir: | A grace from your Lord; this is the great achievement. |
| Yusuf Ali: | As a Bounty from thy Lord! that will be the supreme achievement! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے