روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ مَنْ عَادَ فَاُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ | اور جس نے (وارننگ مل جانے کے بعد بھی) اعادہ ( پھر سے سود کھانا شروع) کیا تو پھرایسے ہی لوگ اصحاب النار(جہنمی) ہیں وہ ہمیشہ اُس(آگ) میں رہیں گے | سود کے بارے | 2:275 |
| وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰهُ مِنْهُ١ؕ | اور جو(انسان) دوبارہ (ایسا)کرتا ہے، تو پھر اللہ اُس ( ایسے انسان) سے انتقام لے گا | محکم ایت | 5:95 |
| تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ١ۚ | کہ وہ (کھانا) ہمارے لئے عید(پُرتکلف دعوت) ہو جائے ہمارے پہلے والوں کے لئے بھی اور ہمارے پیچھے والوں کے لیے بھی، اور تمہاری طرف سے ایک نشانی ہو | عیسی کی دعا | 5:114 |
| وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ | اور اگر اُن کو واپس (دنیا میں)لوٹابھی دیا جائے تو وہ واقعی دوبارہ (وہی) کریں گے | قرآن کے انکاری مشرکین کے لیے | 6:28 |
| ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ | جیسے اُس نے تمہیں پیدا کیا ہے تم ( اُسی ہی کی طرف) واپس ہو گے | اللہ کا حکم | 7:29 |
| وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ | اور عاد (قبیلے) کی طرف اُن کے بھائی ھود ( کو ہم نے بھیجا) | ھود ؑ کے بارے | 7:65 |
| وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ عَادٍ | اور یاد کرو جب اُس (اللہ) نے تمہیں عاد کے بعد نائب بنایا | صالح کے بارے | 7:74 |
| اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا | یا تمہیں ہمارے مذہب(طریقے) میں واپس آناہوگا | شعیب کے بارے میں | 7:88 |
| اِنْ عُدْنَا فِیْ مِلَّتِكُمْ بَعْدَ اِذْ نَجّٰنَا اللّٰهُ مِنْهَا١ؕ | اگر ہم تمہارے مذہب (طریقے)میں دوبارہ لوٹ آئے | شعیب کے بارے میں | 7:89 |
| وَ مَا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّعُوْدَ فِیْهَاۤ | یہ ہمارے لیے (ممکن)نہیں ہے کہ ہم اس(مذہب) میں لوٹ آئی | شعیب کے بارے میں | 7:89 |
| وَ اِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ١ۚ | اور اگر تم دوبارہ (ایسا) کروگے، تو ہم بھی دوبارہ کریں گے | جنگ بدر | 8:19 |
| وَ اِنْ یَّعُوْدُوْا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْاَوَّلِیْنَ | اور اگر وہ دوبارہ (ایسا )کرتے ہیں، تو پھر بے شک! پہلوں (کے انجام) کا طریقہ (عبرت کے لیے )ہو چکا ہے | کافرین اگر باز آ جائیں | 8:38 |
| قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۙ۬ وَ قَوْمِ اِبْرٰهِیْمَ | ے (جیسے) قوم نوح ؐ اورورعاد اورثمود، اور قوم ابراہیم ؑ کی ، | منافقین کے بارے | 9:70 |
| اِنَّهٗ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ | بے شک! اُسی نے ہی تخلیق (پیدا کرنا) شروع کی، پھر اس(تخلیق) کو دوبارہ کرے گا | شان الہی | 10:4 |
| مَّنۡ يَّبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ | جو تخلیق (پیدا کرنا) شروع کرے اور پھر وہ اُس (تخلیق) کو دوبارہ سے پیدا کر سکے ؟ | شان باری تعالی | 10:34 |
| قُلِ اللّٰهُ يَـبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗؕ | ؟ (آپؐ) کہیں: اللہ نے ہی تخلیق (پیدا) شروع کی پھروہی اُس کو دوبارہ پیدا کرے گا | شان باری تعالی | 10:34 |
| وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ | اور عاد(قبیلے) کی طرف اُن کے بھائی ہود کو (ہم نے بھیجا) | ھودؑ کے بارے میں | 11:50 |
| وَ تِلْكَ عَادٌ١ۙ۫ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ | اور یہ عاد(قبیلے والے) تھے اُنہوں نے اپنے رب کی آیات سے انکار کیا | ھودؑ کے بارے میں | 11:59 |
| ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ | کیا نہیں بے شک! عاد (قبیلے) نے اپنے رب سے کفر (انکار)کیا | ھودؑ کے بارے میں | 11:60 |
| اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ۠ | کیا نہیں دفعہ دوری عادکے لیے (جو) قوم ہود ہے | ھودؑ کے بارے میں | 11:60 |
| قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۛؕ۬ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ | (جیسے)قومِ نوحؑ اورعاداورثمود.اور جو لوگ اُن کے بعد تھے؟ | لوگوں سے سوال | 14:9 |
| لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ | ہم واقعی تمہیں اپنی زمینوں (علاقوں)نکال دیں گے یا تمہیں ہمارے مذہب میں واپس آناہو گا | پہلے والے رسولوں کے بارے | 14:13 |
| وَ اِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا١ۘ | اور اگر تم دوبارہ (جرم) کرو گے تو ہم بھی دوبارہ (ایسا) کریں گے | بنی اسرائیل | 17:8 |
| ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ مَنْ یُّعِیْدُنَا١ؕ قُلِ الَّذِیْ فَطَرَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ۚ | ! پھر وہ کہیں گے: تو کون ہمیں واپس (زندگی میں) لائے گا؟ (آپؐ) کہیں: جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا. | (مشرکین، ظالمین) | 17:51 |
| اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ یُّعِیْدَكُمْ فِیْهِ تَارَةً اُخْرٰى | کیا تم محفوظ ہو کہ وہ تمہیں دوسری دفعہ اُس(سمندر) میں واپس لے جائے | ایک سوال؟ | 17:69 |
| اَوْ یُعِیْدُوْكُمْ فِیْ مِلَّتِهِمْ وَ لَنْ تُفْلِحُوْۤا اِذًا اَبَدًا | یا وہ تمہیں دوبارہ اپنے مذہب میں موڑ لیں گے؛ اور تم ہرگز تب تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گے | اصحاب الکہف | 18:20 |
| قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى | اُس (باری تعالی) نے کہا: اِس کو پکڑ لو اور نہ ڈرو. ہم اُس کو اس کی پہلی والی حالت میں لوٹا دیں گے | موسیؑ کے بارے | 20:21 |
| مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ | اُسی (زمین) سے ہم نے تمہیں پیدا کیااور اُسی میں ہم تمہیں واپس کر دیتے ہیں | موسیؑ کے بارے | 20:55 |
| كَمَا بَدَاْنَاۤ اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُهٗؕ | . جیسے ہم نے پہلی تخلیق شروع کی تھی، ہم اُس کودوبارہ کریں گے | قیامت کے دن | 21:104 |
| كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْهَا١ۗ | جتنی دفعہ بھی وہ(کافرین) ارادہ کریں گے کہ وہ تکلیف (کی وجہ)سے اس (جہنم) سے نکل جائیں تو اُن کو اُس میں دھکیل دیا جائے گا | کافرین کے بارے | 22:22 |
| وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ ثَمُوْدُۙ | اور اگر وہ (یعنی لوگ)آپﷺ کو جھٹلاتے ہیں، پھر واقعی ان سے پہلے نوحؐ کی قوم اور عاداور ثمود نے بھی (اللہ کے رسولوں کو) جھٹلایاتھا؛ | آپﷺ کے بارے | 22:41 |
| رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ | ہمارے رب! ہمیں یہاں سے نکال دے! پھراگر ہم دوبارہ (گناہ) کریں پھر بے شک ہم ظالمین (نافرمانبردار) ہوں گے | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:107 |
| یَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِهٖۤ اَبَدًا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ | اللہ تمہیں خبر دار کرتا ہے کہ تم کبھی بھی دوبارہ اسی طرح نہ کرنا اگر تم مومنین ہو تو | تاریخی واقعہ | 24:17 |
| وَّ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَ قُرُوْنًۢا بَیْنَ ذٰلِكَ كَثِیْرًا | اور عاد اور ثمود کو اور الراس کے رہنے والے اور ان کے درمیان کی بہت سی(اور) نسلیں | ظالمین | 25:38 |
| كَذَّبَتْ عَادُ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ | عاد (قبیلے) نے (اللہ کے) رسولوں کوجھٹلایا | قوم عاد | 26:123 |
| اَمَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ | کیا جو تخلیق شروع کرتا ہے، پھر اُس کو دُہراے گا اور | سوال کیا گیا ہے | 27:64 |
| اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ١ؕ | بے شک! وہ جس نے آپﷺ پر قرآن فرض کیا ہے، واقعی وہ آپﷺ کو گھر کی طرف واپس کرے گا. | آپﷺ کے بارے | 28:85 |
| اَوَ لَمْ یَرَوْا كَیْفَ یُبْدِئُ اللّٰهُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ١ؕ | کیا وہ (یعنی لوگ)نہیں دیکھتے کسطرح سے اللہ تخلیق کو شروع کرتا ہے، اور پھر اس کو دوبارہ کرتا ہے؟ | لوگوں سے سوال | 29:18 |
| وَ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ قَدْ تَّبَیَّنَ لَكُمْ مِّنْ مَّسٰكِنِهِمْ١۫ | اور عاد اور ثمود (کے قبیلے)! اورواقعی، اُن کے مکانوں سے تمہارے لیے (ان کا انجام)واضح کر دیا گیا ہے | عاد اور ثمود | 29:38 |
| اَللّٰهُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ | اللہ ہی تخلیق پیداکرتا ہے، پھر وہ اِس کو دوبارہ کرے گا، پھر تم اُسی کی طرف ہی لوٹائے جاؤ گے | تخلیق | 30:11 |
| وَ هُوَ الَّذِیْ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ وَ هُوَ اَهْوَنُ عَلَیْهِ١ؕ | اوروہ وہی ہے جو تخلیق کو شروع کرتا ہے، پھر وہ اس کو دوبارہ پیدا کرے گا اور وہ (کرنا) اُس پر آسان ہے. | شان باری تعالی | 30:27 |
| كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَاۤ اُعِیْدُوْا فِیْهَا | تنی دفعہ وہ چاہیں گے کہ وہ اس (آگ) سے باہر نکلیں، وہ اس میں واپس کر دئیے جائیں گے | فاسقین | 32:19 |
| قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ | (آپﷺ) کہیں: سچائی آ چکی ہے اور باطل ظاہر نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ دوبارہ آئے گا | شان الہی | 34:49 |
| وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ | اور چاند، ہم نے اُس کی منزلیں مقرر کر دی ہیں حتی کہ وہ مڑ جاتا ہے جیسے کہ کھجور کی ایک پرانی شاخ ہو | لوگوں کے لیے سبق | 36:39 |
| كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ | اُن (کافرین)سے پہلے نوحؑ اور عاد کی قوموں اور بہت ہی مضبوط فرعون نے بھی جھٹلایا تھا | کافرین کے متعلق | 38:12 |
| مِثْلَ دَاْبِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ؕ | جسطرح قوم نوحؑ اور عاد اور ثمود کی حالت ہوئی، اوروہ لوگ جو اُن کے بعد تھے | قوم موسیؑ کے بارے | 40:31 |
| فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْ صٰعِقَةً مِّثْلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَؕ | پھر اگر وہ (مشرکین) منہ مو ڑجاتے ہیں، تو پھر کہیں: میں تمہیں ایک چیخ سے ڈراتا ہوں جیسے کہ عاد اور ثمود کی چیخ تھی(جو اُن پر آن پڑی)؛ | آپﷺ کا کہنا | 41:13 |
| فَاَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ | پھرجو عاد تھے، وہ تو زمین میں بغیر حق کے تکبر کیا کرتے تھے، | عاد ثمود | 41:15 |
| اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ | بے شک! ہم تھوڑا سا عذاب دور کرتے ہیں. بے شک! تم دوبارہ (وہی کفر) کرتے ہو | عذاب کے بارے | 44:15 |
| وَ اذْكُرْ اَخَا عَادٍ١ؕ | (آپﷺ) عاد کے بھائی (حضرت ھودؑ) کا ذکر کریں | عاد کے متعلق | 46:21 |
| وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ | اور عاد (قبیلے)نے، اور فرعون نے اور لوط ؑ کے بھائیوں نے (بھی سچائی کو جھٹلایا تھا) | تاریخی آیت | 50:11 |
| وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَۚ | اور عاد (کے قبیلے) میں بھی (ایک نشانی ہے) جب ہم نے اُن پر ایک مہلک (تباہ کرنے والی) آندھی روانہ کی | اللہ کی نشانی | 51:41 |
| وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ | اور کہ اُسی نے پہلے عاد (قبیلے) کو ہلاک کیا تھا | رب کریم کی شان | 53:50 |
| كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ | عاد (قبیلے والوں) نے جھٹلایا. پھر میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا | عاد کے بارے | 54:18 |
| ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا قَالُوْا فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَآسَّا | پھر وہ واپس اُس پر جاتے ہیں جو کہ اُنہوں نے کہا ہو؛پھر ایک غلام آزاد کرنا ہے اس سے پہلے کہ وہ ایک دوسرے کو چُھوہیں. | میاں بیوی کے تعلقات | 58:3 |
| اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نُهُوْا عَنِ النَّجْوٰى ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا نُهُوْا عَنْهُ | کیا تم نہیں دیکھا اُن کی طرف جن کو خفیہ سرگوشیوں (کھسر پھسر) سے منع کر دیا گیا تھا پھر وہ واپس اس کی طرف جاتے ہیں جس سے اُن کو منع کیا گیا تھا | تاریخی آیت | 58:8 |
| كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ | ثمود اور عاد (قبیلوں) نے اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا | تاریخی آیت | 69:4 |
| وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ | اورجہاں تک عاد و کا تعلق ہے پھر وہ ہلاک کر دئیے گئے ایک سنسناتی گرجتی آندھی سے | تاریخی آیت | 69:6 |
| ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَ یُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا | پھر وہ تمہیں اُس (زمین) میں واپس کر دیتا ہے اور وہ تمہیں ایک(نئے)نکالنے کے طور پر دوبارہ نکالے گا؛ | نوح ؑ | 71:18 |
| اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ | بے شک! وہ وہی ہے جو پیدا کرتا ہے، اور وہ دوبارہ (پیدا)کرے گا | شان باری تعالی | 85:13 |
| اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ | کیا آپﷺ نے دیکھاکہ آپﷺ کے رب نے عاد والوں کے ساتھ کیسے (سلوک) کیا | ایک سوال | 89:6 |