Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-59 ایت نمبر
| وَ تِلْكَ عَادٌ١ۙ۫ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ |
| آسان اُردو | اور یہ عاد(قبیلے والے) تھے اُنہوں نے اپنے رب کی آیات سے انکار کیا اور اُس کے رسولوں کی کھلی نافرمانی کی اور ہر جبار (ظالم) سرکش (باغی) کے حکم کی پیروی کی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ تھے عاد کے لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار کی نشانیوں کا انکار کیا، اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی، اور ہر ایسے شخص کا حکم مانا جو پرلے درجے کا جابر اور حق کا پکا دشمن تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ ہیں عاد، اپنے رب کی آیات سے انہوں نے انکار کیا، اس کے رسولوں کی بات نہ مانی، اور ہر جبار دشمن حق کی پیروی کرتے رہے |
| احمد رضا خان | اور یہ عاد ہیں کہ اپنے رب کی آیتوں سے منکر ہوئے اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر بڑے سرکش ہٹ دھرم کے کہنے پر چلے، |
| احمد علی | اور یہ عاد تھے کہ اپنے رب کی باتوں سے منکر ہوئے اوراس کے رسولوں کو نہ مانا اور ہر ایک جبار سرکش کا حکم مانتے تھے |
| فتح جالندھری | یہ (وہی) عاد ہیں جنہوں نے خدا کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر متکبر وسرکش کا کہا مانا |
| طاہر القادری | اور یہ (قومِ) عاد ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اپنے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جابر (و متکبر) دشمنِ حق کے حکم کی پیروی کی، |
| علامہ جوادی | یہ قوم عاد ہے جس نے پروردگار کی آیتوں کا انکار کیا اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر ظالم و سرکش کا اتباع کرلیا |
| ایم جوناگڑھی | یہ تھی قوم عاد، جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر ایک سرکش نافرمان کے حکم کی تابعداری کی |
| حسین نجفی | اور یہ ہے قومِ عاد جس نے جان بوجھ کر اپنے پروردگار کی آیتوں (نشانیوں) کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر سرکش اور دشمن (حق) کی اطاعت کی۔ |
| M.Daryabadi: | And such were 'Aad. They gainsaid the signs of their Lord, and disobeyed His apostles, and followed the bidding of any tyrant froward. |
| M.M.Pickthall: | And such were A'ad. They denied the revelations of their Lord and flouted His messengers and followed the command of every froward potentate. |
| Saheeh International: | And that was 'Aad, who rejected the signs of their Lord and disobeyed His messengers and followed the order of every obstinate tyrant. |
| Shakir: | And this was Ad; they denied the communications of their Lord, and disobeyed His apostles and followed the bidding of every insolent opposer (of truth). |
| Yusuf Ali: | Such were the 'Ad People: they rejected the Signs of their Lord and Cherisher; disobeyed His messengers; And followed the command of every powerful, obstinate transgressor. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ھود ؑ اور عاد کے بارے میں