Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-60 ایت نمبر Play/تلاوت
| وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ۠ |
| آسان اُردو | اورایک لعنت اس دنیا میں اُن کا پیچھا کرے گی اور قیامت کے دن بھی (یعنی لعنت کا طوق اُن کے گلوں میں رہے گا) کیا نہیں بے شک! عاد (قبیلے) نے اپنے رب سے کفر (انکار)کیا کیا نہیں دفعہ دوری عادکے لیے (جو) قوم ہود ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ) اس دنیا میں بھی پھٹکار ان کے پیچھے لگا دی گئی، اور قیامت کے دن بھی۔ یاد رکھو کہ قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا تھا۔ یا درکھو کہ بربادی عاد ہی کی ہوئی، جو ہود کی قوم تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخر کار اس دنیا میں بھی ان پر پھٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد، ہودؑ کی قوم کے لوگ |
| احمد رضا خان | اور ان کے پیچھے لگی اس دنیا میں لعنت اور قیامت کے دن، سن لو! بیشک عاد اپنے رب سے منکر ہوئے، ارے دور ہوں عاد ہود کی قوم، |
| احمد علی | اور اس دنیا میں بھی اپنے پیچھے لعنت چھوڑ گئے اور قیامت کے دن بھی خبردار بےشک عاد نے اپنے رب کا انکار کیا تھا خبردار عاد جو ہود کی قوم تھی الله کی رحمت سے دور کی گئی |
| فتح جالندھری | تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے |
| طاہر القادری | اور اس دنیا میں (بھی) ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن (بھی لگے گی)۔ یاد رکھو کہ (قومِ) عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا تھا۔ خبردار! ہود (علیہ السلام) کی قومِ عاد کے لئے (رحمت سے) دوری ہے، |
| علامہ جوادی | اور اس دنیا میں بھی اور قیامت میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی ہے -آگاہ ہوجاؤ کہ عاد نے اپنے پررودگار کا کفر کیا تو اب ہود کی قوم عاد کے لئے ہلاکت ہی ہلاکت ہے |
| ایم جوناگڑھی | دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو |
| حسین نجفی | (اس کی پاداش میں) اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور آخرت میں بھی آگاہ ہو جاؤ کہ قومِ عاد نے اپنے پروردگار کا انکار کیا۔ سو ہلاکت و بربادی ہے ہود کی قومِ عاد کے لئے۔ |
| M.Daryabadi: | And they were followed in this world by a curse, and so will they be on the Judgment Day. Lo! verily 'Aad disbelieved in thy Lord. Lo! away with 'Aad, the people of Hud. |
| M.M.Pickthall: | And a curse was made to follow them in the world and on the Day of Resurrection. Lo! A'ad disbelieved in their Lord. A far removal for A'ad, the folk of Hud! |
| Saheeh International: | And they were [therefore] followed in this world with a curse and [as well] on the Day of Resurrection. Unquestionably, 'Aad denied their Lord; then away with 'Aad, the people of Hud. |
| Shakir: | And they were overtaken by curse in this world and on the resurrection day; now surely Ad disbelieved in their Lord; now surely, away with Ad, the people of Hud. |
| Yusuf Ali: | And they were pursued by a Curse in this life,- and on the Day of Judgment. Ah! Behold! for the 'Ad rejected their Lord and Cherisher! Ah! Behold! removed (from sight) were 'Ad the people of Hud! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ھود ؑ اور عاد کے بارے میں