اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-107 ایت نمبر

رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ
آسان اُردو ہمارے رب! ہمیں یہاں سے نکال دے! پھراگر ہم دوبارہ (گناہ) کریں پھر بے شک ہم ظالمین (نافرمانبردار) ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہمارے پروردگار ! ہمیں یہاں سے باہر نکال دیجیے، پھر اگر ہم دوبارہ وہی کام کریں تو بیشک ہم ظالم ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی اے پروردگار، اب ہمیں یہاں سے نکال دے پھر ہم ایسا قصور کریں تو ظالم ہوں گے"
احمد رضا خان اے رب ہمارے ہم کو دوزخ سے نکال دے پھر اگر ہم ویسے ہی کریں تو ہم ظالم ہیں
احمد علی اے رب ہمارے ہمیں اس سے نکال دے اگر پھر کریں تو بے شک ہم ظالم ہوں گے
فتح جالندھری اے پروردگار! ہم کو اس میں سے نکال دے، اگر ہم پھر (ایسے کام) کریں تو ظالم ہوں گے
طاہر القادری اے ہمارے رب! تو ہمیں یہاں سے نکال دے پھر اگر ہم (اسی گمراہی کا) اعادہ کریں تو بیشک ہم ظالم ہوں گے،
علامہ جوادی پروردگار اب ہمیں جہنمّ سے نکال دے اس کے بعد دوبارہ گناہ کریں تو ہم واقعی ظالم ہیں
ایم جوناگڑھی اے ہمارے پروردگار! ہمیں یہاں سے نجات دے اگر اب بھی ہم ایسا ہی کریں تو بےشک ہم ﻇالم ہیں
حسین نجفی اے ہمارے پروردگار! (ایک بار) ہمیں اس سے نکال دے۔ پھر اگر ہم ایسا کریں گے تو بےشک ہم سراسر ظالم ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: O our Lord! take us forth from it: then if we return, we shall be wrong-doers indeed.
M.M.Pickthall: Our Lord! Oh, bring us forth from hence! If we return (to evil) then indeed we shall be wrong doers.
Saheeh International: Our Lord, remove us from it, and if we were to return [to evil], we would indeed be wrongdoers."
Shakir: O our Lord! Take us out of it; then if we return (to evil) surely we shall be unjust.
Yusuf Ali: "Our Lord! bring us out of this: if ever we return (to Evil), then shall we be wrong-doers indeed!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
بحوالہ ایت نمبر 103جن لوگوں کے ترازو ہلکے ہوں گے ، یعنی نیکیاں کم ہوں گئیں
وہ اللہ کے سامنے اعتراف کریں گے