اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-108 ایت نمبر

قَالَ اخْسَئُوْا فِیْهَا وَ لَا تُكَلِّمُوْنِ
آسان اُردو وہ (رب)کہے گا. اُسی میں ہی دفعہ ہو جاؤ، اور مجھ سے بات نہ کرو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ فرمائے گا۔ اسی (دوزخ) میں ذلیل ہو کر پڑے رہو، اور مجھ سے بات بھی نہ کرو۔
ابو الاعلی مودودی اللہ تعالیٰ جواب دے گا "دور ہو میرے سامنے سے، پڑے رہو اسی میں اور مجھ سے بات نہ کرو
احمد رضا خان رب فرمائے گا دھتکارے (خائب و خاسر) پڑے رہو اس میں اور مجھ سے بات نہ کرو
احمد علی فرمائے گا اس میں پھٹکارے ہوئے پڑے رہو اور مجھ سے نہ بولو
فتح جالندھری (خدا) فرمائے گا کہ اسی میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو
طاہر القادری ارشاد ہو گا: (اب) اسی میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو،
علامہ جوادی ارشاد ہوگا کہ اب اسی میں ذلتّ کے ساتھ پڑے رہو اور بات نہ کرو
ایم جوناگڑھی اللہ تعالیٰ فرمائے گا پھٹکارے ہوئے یہیں پڑے رہو اور مجھ سے کلام نہ کرو
حسین نجفی ارشاد ہوگا اور مجھ سے کوئی بات نہ کرو۔
=========================================
M.Daryabadi: He shall say: slink away there unto, and speak not unto Me.
M.M.Pickthall: He saith: Begone therein, and speak not unto Me.
Saheeh International: He will say, "Remain despised therein and do not speak to Me.
Shakir: He shall say: Go away into it and speak not to Me;
Yusuf Ali: He will say: "Be ye driven into it (with ignominy)! And speak ye not to Me!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
بحوالہ ایت نمبر 103جن لوگوں کے ترازو ہلکے وں گے ، یعنی نیکیاں کم ہوں گئیں
اُن کو اللہ کیا جواب دے گا