اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                              Noah-71 سورت نوح Ayah No-18 ایت نمبر

ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَ یُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا
آسان اُردو پھر وہ تمہیں اُس (زمین) میں واپس کر دیتا ہے اور وہ تمہیں ایک(نئے)نکالنے کے طور پر دوبارہ نکالے گا؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر وہ تمہیں دوبارہ اسی میں بھیج دے گا، اور (وہیں سے پھر) باہر نکال کھڑا کرے گا۔
ابو الاعلی مودودی پھر وہ تمہیں اِسی زمین میں واپس لے جائے گا اور اِس سے یکایک تم کو نکال کھڑا کرے گا
احمد رضا خان پھر تمہیں اسی میں لے جائے گا اور دبارہ نکالے گا
احمد علی پھر تم کو اسی (زمین) میں لوٹا دے گا اور (پھر) تم کو (اسی سے دوبارہ) باہر نکالے گا،
فتح جالندھری پھر تمہیں اسی میں لے جائے گا اور پھر نئی شکل میں نکالے گا
طاہر القادری پھر تم کو اسی (زمین) میں لوٹا دے گا اور (پھر) تم کو (اسی سے دوبارہ) باہر نکالے گا،
علامہ جوادی پھر تمہیں اسی میں لے جائے گا اور پھر نئی شکل میں نکالے گا
ایم جوناگڑھی پھر تمہیں اسی میں لوٹا لے جائے گا اور (ایک خاص طریقہ) سے پھر نکالے گا
حسین نجفی پھر تمہیں اس میں لوٹائے گا اور پھر اسی سے (دوبارہ) نکالے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: And thereafter He will cause you to return thereinto, and He will bring you forth a forthbringing.
M.M.Pickthall: And afterward He maketh you return thereto, and He will bring you forth again, a (new) forthbringing.
Saheeh International: Then He will return you into it and extract you [another] extraction.
Shakir: Then He returns you to it, then will He bring you forth a (new) bringing forth:
Yusuf Ali: "'And in the End He will return you into the (earth), and raise you forth (again at the Resurrection)?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حجرت نوح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
تاریخی ایت
علمی ایت