اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                              Noah-71 سورت نوح Ayah No-17 ایت نمبر

وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاۙ
آسان اُردو اور اللہ نے تم کو زمین سے ایک نباتات کی طرح اُگایا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اللہ نے تمہیں زمین سے بہترین طریقے پر اگایا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگایا
احمد رضا خان اور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایا
احمد علی اور الله ہی نے تمہیں زمین میں سے ایک خاص طور پر پیدا کیا
فتح جالندھری اور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے
طاہر القادری اور اﷲ نے تمہیں زمین سے سبزے کی مانند اُگایا٭، ٭ اَرضی زندگی میں پودوں کی طرح حیاتِ اِنسانی کی اِبتداء اور نشو و نما بھی کیمیائی اور حیاتیاتی مراحل سے گزرتے ہوئے تدریجاً ہوئی، اِسی لئے اِسے اَنبَتَکُم مِّنَ الاَرضِ نَبَاتًا کے بلیغ اِستعارہ کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔
علامہ جوادی اور اللہ ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے
ایم جوناگڑھی اور تم کو زمین سے ایک (خاص اہتمام سے) اگایا ہے (اور پیدا کیا ہے)
حسین نجفی اور تمہیں خاص طرح زمین سے اگایا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And Allah hath caused you to grow from the earth as a growth.
M.M.Pickthall: And Allah hath caused you to grow as a growth from the earth,
Saheeh International: And Allah has caused you to grow from the earth a [progressive] growth.
Shakir: And Allah has made you grow out of the earth as a growth:
Yusuf Ali: "'And Allah has produced you from the earth growing (gradually),
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حجرت نوح ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
تاریخی ایت
علمی ایت