اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-21 ایت نمبر

قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى
آسان اُردو اُس (باری تعالی) نے کہا: اِس کو پکڑ لو اور نہ ڈرو. ہم اُس کو اس کی پہلی والی حالت میں لوٹا دیں گے.(یعنی اس کو ویسا ہی بنا دیں گے)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ نے فرمایا : اسے پکڑ لو، اور ڈرو نہیں۔ ہم ابھی اسے اس کی پچھلی حالت پر لوٹا دیں گے۔
ابو الاعلی مودودی فرمایا "پکڑ لے اس کو اور ڈر نہیں، ہم اسے پھر ویسا ہی کر دیں گے جیسی یہ تھی
احمد رضا خان فرمایا اسے اٹھالے اور ڈر نہیں، اب ہم اسے پھر پہلی طرح کردیں گے
احمد علی فرمایا اسے پکڑ لے اور نہ ڈر ہم ابھی اسےپہلی حالت پر پھیر دیں گے
فتح جالندھری خدا نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت۔ ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے
طاہر القادری ارشاد فرمایا: اسے پکڑ لو اور مت ڈرو ہم اسے ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے،
علامہ جوادی حکم ہوا کہ اسے لے لو اور ڈرو نہیں کہ ہم عنقریب اسے اس کی پرانی اصل کی طرف پلٹا دیں گے
ایم جوناگڑھی فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوباره ﻻدیں گے
حسین نجفی ارشاد ہوا اسے پکڑ لو۔ اور ڈرو نہیں ہم ابھی اسے اس کی پہلی حالت کی طرف پلٹا دیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah said: take hold of it, and fear not; We shall restore it to its former state.
M.M.Pickthall: He said: Grasp it and fear not. We shall return it to its former state.
Saheeh International: [Allah] said, "Seize it and fear not; We will return it to its former condition.
Shakir: He said: Take hold of it and fear not; We will restore it to its former state:
Yusuf Ali: (Allah) said, "Seize it, and fear not: We shall return it at once to its former condition"..
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی