Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-20 ایت نمبر
| فَاَلْقٰهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَسْعٰى |
| آسان اُردو | چنانچہ اُس نے اس کو نیچے گرا دیاپھر بے شک! یہ ایک دوڑتا ہواسانپ بن گی۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ انہوں نے اسے پھینک دیا۔ بس پھر کیا تھا۔ وہ اچانک ایک دوڑتا ہوا سانپ بن گئی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس نے پھینک دیا اور یکایک وہ ایک سانپ تھی جو دَوڑ رہا تھا |
| احمد رضا خان | تو موسیٰ نے ڈال دیا تو جبھی وہ دوڑتا ہوا سانپ ہوگیا |
| احمد علی | پھر اسے ڈال دیا تو اسی وقت وہ دوڑتا ہوا سانپ ہو گیا |
| فتح جالندھری | تو انہوں نے اس کو ڈال دیا اور وہ ناگہاں سانپ بن کر دوڑنے لگا |
| طاہر القادری | پس انہوں نے اسے (زمین پر) ڈال دیا تو وہ اچانک سانپ ہوگیا (جو ادھر ادھر) دوڑنے لگا، |
| علامہ جوادی | اب جو موسٰی نے ڈال دیا تو کیا دیکھا کہ وہ سانپ بن کر دوڑ رہا ہے |
| ایم جوناگڑھی | ڈالتے ہی وه سانﭗ بن کر دوڑنے لگی |
| حسین نجفی | چنانچہ موسیٰ نے اسے پھینک دیا تو وہ ایک دم دوڑتا ہوا سانپ بن گیا۔ |
| M.Daryabadi: | So he cast it down, and lo! it was a serpent running along. |
| M.M.Pickthall: | So he cast it down, and Lo! it was a serpent, gliding |
| Saheeh International: | So he threw it down, and thereupon it was a snake, moving swiftly. |
| Shakir: | So he cast it down; and lo! it was a serpent running. |
| Yusuf Ali: | He threw it, and behold! It was a snake, active in motion. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی