اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Pilgrimage-22 سورت الحج  Ayah No-41 ایت نمبر

اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ وَ لِلّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ
آسان اُردو (یعنی) وہ (لوگ)ہیں اگر ہم زمین میں اُن کوغلبہ دیں (آباد کریں)تو وہ نماز قائم کریں گے اور زکوۃ دیں گے اور نیکی کرنے کا حکم دیں گے اور برائیوں سے منع کریں گے. اور اللہ کے لئے ہی معاملات کا انجام (عاقبت) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں، اور زکوٰۃ ادا کریں، اور لوگوں کو نیکی کی تاکید کریں، اور برائی سے روکیں، اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے قبضے میں ہے۔
ابو الاعلی مودودی یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ دیں گے، معروف کا حکم دیں گے اور منکر سے منع کریں گے اور تمام معاملات کا انجام کار اللہ کے ہاتھ میں ہے
احمد رضا خان وہ لوگ کہ اگر ہم انہیں زمین میں قابو دیں تو نماز برپا رکھیں اور زکوٰة اور بھلائی کا حکم کریں اور برائی سے روکیں اور اللہ ہی کے لیے سب کاموں کا انجام،
احمد علی وہ لوگ اگر ہم انہیں دنیا میں حکومت دے دیں تو نماز کی پابندی کریں اور زکوٰة دیں اور نیک کام کا حکم کریں اور برے کاموں سے روکیں اور ہر کام کا انجام تو الله کے ہی ہاتھ میں ہے
فتح جالندھری یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں دسترس دیں تو نماز پڑھیں اور زکوٰة ادا کریں اور نیک کام کرنے کا حکم دیں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام خدا ہی کے اختیار میں ہے
طاہر القادری (یہ اہلِ حق) وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار دے دیں (تو) وہ نماز (کا نظام) قائم کریں اور زکوٰۃ کی ادائیگی (کا انتظام) کریں اور (پورے معاشرے میں نیکی اور) بھلائی کا حکم کریں اور (لوگوں کو) برائی سے روک دیں، اور سب کاموں کا انجام اﷲ ہی کے اختیار میں ہے،
علامہ جوادی یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے زمین میں اختیار دیا تو انہوں نے نماز قائم کیً اور زکوِٰ ادا کی اور نیکیوں کا حکم دیا اور برائیوں سے روکا اور یہ طے ہے کہ جملہ امور کا انجام خدا کے اختیار میں ہے
ایم جوناگڑھی یہ وه لوگ ہیں کہ اگر ہم زمین میں ان کے پاؤں جما دیں تو یہ پوری پابندی سے نمازیں قائم کریں اور زکوٰتیں دیں اور اچھے کاموں کا حکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں۔ تمام کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے
حسین نجفی یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ دیں گے، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ (اختیار) میں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Those who if We establish them in the earth, shall establish the prayer and give the poor-rate and command that which is reputable and restrain that which is disreputable and unto Allah is the end of all affairs.
M.M.Pickthall: Those who, if We give them power in the land, establish worship and pay the poor due and enjoin kindness and forbid iniquity. And Allah's is the sequel of events.
Saheeh International: [And they are] those who, if We give them authority in the land, establish prayer and give zakah and enjoin what is right and forbid what is wrong. And to Allah belongs the outcome of [all] matters.
Shakir: Those who, should We establish them in the land, will keep up prayer and pay the poor-rate and enjoin good and forbid evil; and Allah's is the end of affairs.
Yusuf Ali: (They are) those who, if We establish them in the land, establish regular prayer and give regular charity, enjoin the right and forbid wrong: with Allah rests the end (and decision) of (all) affairs.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
واضح ایت
٭آیت نمبر 39 کا تسلسل اس آیت پر ختم ہوا. اگر اللہ کے نام لینے والوں کوان کی (زمین، وطن) سے اس وجہ سے بیدخل کر دیا جائے کہ وہ کہتے ہوں کہ ہمارا رب تواللہ ہے یعنی اُن کواللہ پر ایمان ہونے کی یہ سزا دی جا رہی ہو کہ ان کے گھروں سے ان کو نکالا جا رہا ہو، پھر یہ کہ ایسے لڑنے والے لوگوں کی نیت ارادہ ہو(جو کہ اللہ باری تعالی اچھی طرح سے جانتا ہے) کہ اگر اللہ نے ہمیں زمین میں غلبہ دے دیا تو ہم نماز قائم کریں گے اور زکوۃ ادا کیا کریں گے نیک کام کرنے کا حکم دیں گے اور برائیوں سے منع کیا کریں گے. اس صورت میں ان مظلوم لوگوں کی جنگ قتال(لڑائی) فی سبیل اللہ ہے.ایسے لوگوں کی پھر اللہ باری تعالی مدد بھی کرتا ہے