Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-42 ایت نمبر
| وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ ثَمُوْدُۙ |
| آسان اُردو | اور اگر وہ (یعنی لوگ)آپﷺ کو جھٹلاتے ہیں، پھر واقعی ان سے پہلے نوحؐ کی قوم اور عاداور ثمود نے بھی (اللہ کے رسولوں کو) جھٹلایاتھا؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر) اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے نوح کی قوم، اور عاد وثمود کی قومیں بھی (اپنے اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکی ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے نبیؐ، اگر وہ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو اُن سے پہلے قوم نوحؑ اور عاد اور ثمود |
| احمد رضا خان | اور اگر یہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں تو بیشک ان سے پہلے جھٹلا چکی ہے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود |
| احمد علی | اور اگر تمہیں جھٹلائیں تو ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود |
| فتح جالندھری | اور اگر یہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد وثمود بھی (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں |
| طاہر القادری | اور اگر یہ (کفار) آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ا ن سے پہلے قومِ نوح اور عاد و ثمود نے بھی (اپنے رسولوں کو) جھٹلایا تھا، |
| علامہ جوادی | اور پیغمبر علیھ السّلام اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے قوم نوح ,قوم عاد اور قوم ثمود نے یہی کام کیا تھا |
| ایم جوناگڑھی | اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں (تو کوئی تعجب کی بات نہیں) تو ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور ﺛمود |
| حسین نجفی | (اے رسول(ص)) اگر لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو (یہ کوئی نئی بات نہیں ہے) ان سے پہلے (کئی قومیں اپنے نبیوں کو جھٹلا چکی ہیں جیسے) قوم نوح نے، عاد و ثمود نے۔ |
| M.Daryabadi: | And if they belie thee, then surely there have belied before them the people of Nuh and the 'Aad and the Thamud. |
| M.M.Pickthall: | If they deny thee (Muhammad), even so the folk of Noah, and (the tribes of) Aad and Thamud, before thee, denied (Our messengers); |
| Saheeh International: | And if they deny you, [O Muhammad] - so, before them, did the people of Noah and 'Aad and Thamud deny [their prophets], |
| Shakir: | And if they reject you, then already before you did the people of Nuh and Ad and Samood reject (prophets). |
| Yusuf Ali: | If they treat thy (mission) as false, so did the peoples before them (with their prophets),- the People of Noah, and 'Ad and Thamud; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
اب تو یہ ایت ایک تاریخی ایت ہے کیوں کہ یہ نبی اکرمﷺ سے منسوب ہے