اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-18 ایت نمبر

وَ اِنْ تُكَذِّبُوْا فَقَدْ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
آسان اُردو اور اگر تم جھٹلاتے ہوتو بے شک! تم سے پہلے بھی اُمتوں نے (اللہ کا پیغام) جھٹلایا تھا. اور رسول پر(کوئی اور ذمہ داری) نہیں ہے ماسوائے واضح تبلیغ کر دینے کے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اگر تم مجھے جھٹلا رہے ہو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلانے کی روش اختیار کرچکی ہیں، اور رسول پر اس کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دے۔
ابو الاعلی مودودی اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں، اور رسول پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمّہ داری نہیں ہے"
احمد رضا خان اور اگر تم جھٹلاؤ تو تم سے پہلے کتنے ہی گروہ جھٹلا چکے ہیں اور رسول کے ذمہ نہیں مگر صاف پہنچا دینا،
احمد علی اور اگر تم جھٹلاؤ تو تم سے پہلے بہت سی جماعتیں جھٹلا چکی ہیں اور رسول کے ذمہ تو بس کھول کر پہنچا دینا ہی ہے
فتح جالندھری اور اگر تم (میری) تکذیب کرو تو تم سے پہلے بھی اُمتیں (اپنے پیغمبروں کی) تکذیب کرچکی ہیں۔ اور پیغمبر کے ذمے کھول کر سنا دینے کے سوا اور کچھ نہیں
طاہر القادری اور اگر تم نے (میری باتوں کو) جھٹلایا تو یقیناً تم سے پہلے (بھی) کئی امتیں (حق کو) جھٹلا چکی ہیں، اور رسول پر واضح طریق سے (احکام) پہنچا دینے کے سوا (کچھ لازم) نہیں ہے،
علامہ جوادی اور اگر تم تکذیب کرو گے تو تم سے پہلے بہت سی قومیں یہ کام کرچکی ہیں اور رسول کی ذمہ داری تو صرف واضح طور پر پیغام کا پہنچا دینا ہے
ایم جوناگڑھی اور اگر تم جھٹلاؤ تو تم سے پہلے کی امتوں نے بھی جھٹلایا ہے، رسول کے ذمہ تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہی ہے
حسین نجفی اور اگر تم (مجھے) جھٹلاتے ہو (تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے) تم سے پہلے بھی کئی امتیں (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکی ہیں اور رسول کی ذمہ داری صرف واضح تبلیغ کرنا ہے۔ و بس۔
=========================================
M.Daryabadi: And if ye belie me, then communities before you have belied: and upon the apostle is naught but a preaching manifest.
M.M.Pickthall: But if ye deny, then nations have denied before you. The messenger is only to convey (the message) plainly.
Saheeh International: And if you [people] deny [the message] - already nations before you have denied. And there is not upon the Messenger except [the duty of] clear notification.
Shakir: And if you reject (the truth), nations before you did indeed reject (the truth); and nothing is incumbent on the apostle but a plain delivering (of the message).
Yusuf Ali: "And if ye reject (the Message), so did generations before you: and the duty of the messenger is only to preach publicly (and clearly)."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
ابراہیم ؑ کے بارے میں
یعنی اگر تم لوگ یہ جھٹلاتے ہو تو کوئی نئی بات نہیں لوگ ہمیشہ سے رسولوں کے پعغامات کو جھٹلاتے آے