اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-19 ایت نمبر

اَوَ لَمْ یَرَوْا كَیْفَ یُبْدِئُ اللّٰهُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ
آسان اُردو کیا وہ (یعنی لوگ)نہیں دیکھتے کسطرح سے اللہ تخلیق کو شروع کرتا ہے، اور پھر اس کو دوبارہ کرتا ہے؟ بے شک! یہ (کرنا) اللہ پربہت آسان (کام) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بھلا کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح مخلوق کو شروع میں پیدا کرتا ہے ؟ پھر وہی اسے دوبارہ پیدا کرے گا، یہ کام تو اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔
ابو الاعلی مودودی کیا اِن لوگوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہے کہ اللہ کس طرح خلق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اُس کا اعادہ کرتا ہے؟ یقیناً یہ (اعادہ تو) اللہ کے لیے آسان تر ہے
احمد رضا خان اور کیا انہوں نے نہ دیکھا اللہ کیونکر خلق کی ابتداء فرماتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا بیشک یہ اللہ کو آسان ہے
احمد علی کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ الله کس طرح پہلی دفعہ مخلوق کوپیدا کرتا ہے پھر اسے لوٹائے گا بے شک یہ الله پر آسان ہے
فتح جالندھری کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر (کس طرح) اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ خدا کو آسان ہے
طاہر القادری کیا انہوں نے نہیں دیکھا (یعنی غور نہیں کیا) کہ اللہ کس طرح تخلیق کی ابتداء فرماتا ہے پھر (اسی طرح) اس کا اعادہ فرماتا ہے۔ بیشک یہ (کام) اللہ پر آسان ہے،
علامہ جوادی کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح مخلوقات کو ایجاد کرتا ہے اور پھر دوبارہ واپس لے جاتا ہے یہ سب اللہ کے لئے بہت آسان ہے
ایم جوناگڑھی کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ مخلوق کی ابتدا کس طرح اللہ نے کی پھر اللہ اس کا اعاده کرے گا، یہ تو اللہ تعالیٰ پر بہت ہی آسان ہے
حسین نجفی کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح پہلی بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر کس طرح اسے دوبارہ پلٹاتا ہے؟ بےشک یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Observe they not what wise Allah originateth creation? And then He shall restore it. Verily for Allah that is easy.
M.M.Pickthall: See they not how Allah produceth creation, then reproduceth it? Lo! for Allah that is easy.
Saheeh International: Have they not considered how Allah begins creation and then repeats it? Indeed that, for Allah, is easy.
Shakir: What! do they not consider how Allah originates the creation, then reproduces it? Surely that is easy to Allah.
Yusuf Ali: See they not how Allah originates creation, then repeats it: truly that is easy for Allah.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
حضرت ابراہیم ؑ کی کہانی بیان کرتے ہوے درمیان میں یہ ایت کہ لوگ اللہ باری تعالی کی تخلیق کا شروع کرنا اور پھر اس کا اعادہ کرنا