اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
وَجْهَهٗ وَجْهُ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
بَلٰى١ۗ مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهٗۤ اَجْرُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١۪ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ۠ نہیں، جو(بھی)اپنا رُخ اللہ کی طرف جُھکاتا ہے(یعنی ﷲ کی فرمانبرداری کرے) اور وہ اچھائی کرنے والا ہو، پھر اُس (شخص) کا اجر اُس کے رب کے ہاں ہے ؛ اور نہ اُن (ایسے لوگوں)پر کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے جنت میں داخلے کے بارےمیں اہل کتاب کے خیالات کا جواب 2:112
وَ لِلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ١ۗ فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ۔ اور اللہ کے لیے ہی مشرق اور مغرب ہیں ، پھرجسطرف بھی تم مڑو پھر وہاں اللہ کا چہرہ (یعنی وجود) ہے ۔ بیشک! اللہ وسعت والا،( اور ہر چیز کو) جاننے والا ہے اللہ باری تعالی کی شان 2:115
قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِ١ۚ یقینََا ہم نے آپؐ کے چہرہِ مبارک کو آسمان کی طرف(ہدایت کے لیے) مڑتے دیکھا قبلہ کی تبدیلی 2:144
فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ پھر واقعی ہم آپؐ کو ایک قبلے کی طرف پھیر دیں گے اُس کو آپؐ پسند کرتے ہیں چنانچہ (آپؐ) اپنا چہرہ مسجد الحرام (خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لیں، قبلہ کی تبدیلی 2:144
١ؕ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ١ؕ اور تم (ا ے مسلمانو) جہاں بھی ہوا کرو،پھراپنے چہروں کو (جب نماز پڑھوتو) اِس(خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لیا کرو قبلہ کی تبدیلی 2:144
وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اور جہاں سے بھی آپؐ نکلیں پھراپنا رُخِ مبارک مسجد الحرام (خانہ کعبہ) کی طرف کر لیں قبلہ کی تبدیلی 2:149
وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اور جہاں سے بھی آپؐ نکلیں پھراپنا رُخِ مبارک مسجد الحرام (خانہ کعبہ) کی طرف کر لیں قبلہ کی تبدیلی 2:149
وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ اور جہاں بھی تم (مسلمان) ہوا کرو، پس اپنے چہروں کو اس (مسجد الحرام )کی طرف کرو قبلہ کی تبدیلی 2:150
لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ نیکی یہ نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو نیکی کی تعریف 2:177
١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ اللّٰهِ١ؕ اور جو(چیز)تم مال سے خرچ کرتے ہو، پھریہ ( خرچ کرنا) تمہارے اپنے لیے ہی (بہتر)ہے اور تم (لوگ) خرچ نہیں کرو ماسوائے اللہ کی رضا چاہو؛ صدقات کے بارے 2:272
فَاِنْ حَآجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْهِیَ لِلّٰهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ١ؕ پھر اگر وہ (اہل کتاب)آپؐ سے حجت(بحث) کریں تو (آپؐ) کہیں: کہ میں نے اپنا چہرہ اللہ کے لیے فرمانبردار کر لیا ہے اور جو میری پیروی کرتے ہیں(اُنہوں نے بھی) اہل کتاب 3:20
یَّوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْهٌ وَّ تَسْوَدُّ وُجُوْهٌ١ۚ جس دن (کچھ) چہرے سفید کر دیئے جائیں گے اور (کچھ) چہرے سیاہ کر دیئے جائیں گے تفرقہ اور اختلاف کرنے والوں کے لیے 3:106
١ۚ فَاَمَّا الَّذِیْنَ اسْوَدَّتْ وُجُوْهُهُمْ١۫ پھرجہاں تک وہ لوگ کہ اُن کے چہرے سیاہ کر دیئے گئے ہوں گے تفرقہ اور اختلاف کرنے والوں کے لیے 3:106
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ ابْیَضَّتْ وُجُوْهُهُمْ اور جہاں تک وہ لوگ کہ اُن کے چہرے سفید کر دیئے ہوں گئے تفرقہ اور اختلاف کرنے والوں کے لیے 3:106
وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ اور (کہ)تم تمام مساجد کے ہاں اپنے چہروں کو سیدھے (اُس اللہ کی طرف) کیاکرو بے ایمان لوگ 7:29
یَّخْلُ لَكُمْ وَجْهُ اَبِیْكُمْ ، (تاکہ) تمہارے باپ کی توجہ (پیار) تمہارے لیے ہو جائے یوسف ؑ کی کہانی 12:9
وَ لِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّیْهَا... اور ہر کسی (انسان) کے لیے ایک سمت (طرف) ہے وہ اُس کی طرف مڑتا ہے؛ قبلہ کی تبدیلی 2:148
وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ جو دنیا اور آخرت میں وجیہ (ممتاز ،عزت والا) اورمقربین اللہ کے نزدیک رہنے والوں) میں سے ہو گا عیسی ابن مریم کی پیدائش 3:45
۔۔۔۔۔وَجْهَ النَّهَارِ وَ اكْفُرُوْۤا اٰخِرَهٗ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَۚۖ ۔۔۔دن کے شروع ہوتے اور کفر (انکار) کر دو اس (دن )کے آخرمیں تاکہ وہ واپس آ جائیں اہل کتاب کے بارے 3:72
فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ١ؕ پھر اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کا( اس پاک مٹی سے)مسح کر لو نماز کے احکامات 4:43
مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّطْمِسَ وُجُوْهًا اس سے پہلے کہ ہم چہروں کو بگاڑ دیں اہل کتاب کو حکم 4:47
وَ مَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ اوردین (مذہب ) اس (انسان)سے بہتر کس کا ہو سکتا ہے جو اپنے رخ (چہرہ) کو اللہ کے لیے فرمانبردار بنا دیتا ہے اور وہ اچھے کام کرنے والا ہوتاہے منفرد آیت 2:125
فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ تو پھر اپنے چہروں کو دھو لیا کرو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک صلوۃ کے بارے 5:6
فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُ١ؕ پھر اپنے چہروں اوراپنے ہاتھوں کو اس (پاک مٹی) سے مسح کر لو صلوۃ کے بارے 5:6
ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِالشَّهَادَةِ عَلٰى وَجْهِهَاۤ وہ (ایسا کرنا) قریب (ممکن)ہے کہ وہ گواہی اُس کی سچائی پر دیں گے وصیت کے سلسلے گواہی 5:108
بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ١ؕ جو صبح اور شام اپنے رب کو اُس کی رضا (خوشنودی) چاہتے ہوئے پکارتے ہیں نبی اکرمﷺ کے بارے 6:52
اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا بے شک! میں نے اپنا رُخ خالصتا اُسی کی طرف کر دیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ابراہیم ؑ کے بارے 6:79
الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ١ۚ فرشتے ان(کافرین) کے چہروں اور اُن کی پیٹھوں پر مارتے ، جنگ بدر 8:50
وَلَا يَرۡهَقُ وُجُوۡهَهُمۡ قَتَرٌ وَّلَا ذِلَّـةٌ ‌ ؕ اور اُن کے چہروں کو نہ سیاہی اور نہ ہی ذلت لگے گی ایک اصول 10:26
كَاَنَّمَاۤ اُغۡشِيَتۡ وُجُوۡهُهُمۡ جیسے کہ اُن کے چہروں کو ڈھانپ دیا گیا ہو برائی کرنے والے 10:27
وَ اَنْ اَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا١ۚ اورکہ (آپؐ) اپنے چہرہ کو دین کے لیے قائم رکھیں حنفی (یکسو ہو کر) ، آپﷺ نے کہا 10:105
فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًا پھر اس کو میرے والد کے چہرے پر ڈال دیناوہ (دوبارہ) دیکھنے والا ہو جائے گا؛ یوسفؑ کی کہانی 12:93
اَلْقٰهُ عَلٰى وَجْهِهٖ فَارْتَدَّ بَصِیْرًا تو اُس نے اس (قمیص) کو اُس(یعقوب ؑ) کے چہرے پر ڈالا پھر وہ دوبارہ ایک دیکھنے والا بن گیا یوسفؑ کی کہانی 12:96
وَ الَّذِیْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ اور جو(لوگ) صبر کرتے ہیں اپنے رب کی رضا (خشنودی) چاہتے ہوئے اور نماز قائم کرتے ہیں اول الباب 13:22
سَرَابِیْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُۙ اُن (نافرمانبرداروں)کے لباس گندھک سے ہوں گے اور آگ اُن کے چہروں کو ڈھانپ رہی ہو گی مجرمین 14:50
ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌۚ ، اُس کا چہرہ سیاہ (غمزدہ) رہتا ہے، اور وہ گھٹتا رہتا ہے مشرکوں کے بارے 16:58
وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ ،اور وہ اپنے مالک پربوجھ ہے، جس طرف بھی وہ(مالک) اُس کو بھیجے وہ(گونگا) اچھائی نہ لاتا ہو دو بندوں کی مثال 16:76
١ؕ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ لِیَسُوْٓءٗا وُجُوْهَكُمْ .پھر جب دوسرا وعدہ آیا تا کہ تمہارے چہروں کو خراب کر دیں بنی اسرائیل 17:7
وَ نَحْشُرُهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ ، اور ہم اُن(گمراہوں) کو قیامت کے دن اُن کے چہروں کے بل اکھٹا کریں گے ایک اصول قران کو نہ ماننے والے 17:97
وَ نَحْشُرُهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ ، اور ہم اُن(گمراہوں) کو قیامت کے دن اُن کے چہروں کے بل اکھٹا کریں گے ایک اصول قران کو نہ ماننے والے 17:97
بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ کو صبح و شام پکارتے ہیں،وہ (لوگ)اُس کی رضا چاہتے ہیں آپﷺ کو حکم اُن کے بارے جو اپنے رب کو 18:28
یَشْوِی الْوُجُوْهَ بِئْسَ الشَّرَابُؕ (جو) چہروں کو جلا دے گا. بہت ہی بُرا (اُن کا) مشروب قرآن کے کافر 18:29
وَ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِؕ اور چہرے زندہ اور ہمیشہ قائم رہنے والے (باری تعالی) کے لیے جھک جائیں گے قیامت کے دن 20:111
حِیْنَ لَا یَكُفُّوْنَ عَنْ وُّجُوْهِهِمُ النَّارَ اُس وقت کوجب وہ اپنے چہروں سے آگ کو دور نہ کر سکیں گے ا کافرین 21:39
وَ اِنْ اَصَابَتْهُ فِتْنَةُ اِ۟نْقَلَبَ عَلٰى وَجْهِهٖ١ۚ۫ اور اگر اُس کو کوئی آزمائش لگتی ہے، تو اپنے منہ پر اُلٹا (کفر کی طرف) لوٹ جاتا ہے خیر اور آزمائش میں 22:11
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوا الْمُنْكَرَ١ؕ تو تم ان کے چہروں میں جو کفر کرتے ہیں انکار دیکھتے ہو. جب ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں 22:72
تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَ هُمْ فِیْهَا كٰلِحُوْنَ آگ اُن کے چہروں کو جلا دے گی، اور وہ اُس (جہنم کی آگ) میں سوجے چہرے والے ہوں گے جن کے وزن ہلکے ہوں گے 23:104
اَلَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَ١ۙ جن لوگوں کو اُن کے منہ کے بل جہنم کی طرف کر کے اکھٹا کر لیا جائے گا راستے سے گمراہ 25:34
وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ١ؕ اور جو کوئی برائی کے ساتھ آیا،پھر وہ اپنے اوندھے منہ آگ میں ڈال دئیے جائیں گے قیامت کے دن 27:90
وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْیَنَ اور جب اُس نے اپنا منہ مدین کی طرف کیا موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:22
كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗ١ؕ . اُس کی ذات اقدس کے سوا ہر چیز کو فنا ہے. آپﷺ کے بارے 28:88
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا١ؕ پھر(آپﷺ)اپنا چہرہ مبارک حنفی (پکے) دین کے لیے ہی سیدھارکھیں. آپﷺ کو حکم 30:30
١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ یہ (ایسا کرنا) اُن کے لیے بہت بہتر ہے جو اللہ کی رضا (خوشی) چاہتے ہیں. اور یہی(لوگ) ہیں (کہ) وہ کامیاب ہیں رشتہ دار کو اُس کا حق دو اورمسکین (غریب) کو اور مسافرکو(بھی). ی 30:38
وَ مَاۤ اٰتَیْتُمْ مِّنْ زَكٰوةٍ تُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُوْنَ مگر جو کچھ تم زکوۃ اللہ کی رضا کو چاہتے ہوئے دیتے ہو، پس یہی (لوگ) ہیں (کہ) وہ (اپنے مال کو)دوگنے کرتے ہیں احکامات 30:39
فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ الْقَیِّمِ مِنْ قَبْلِ چنانچہ آپﷺ اپنا رخ (چہرہ) القیم(سچے، پکے) دین کے لیے سیدھا کریں اس سے پہلے آپﷺ کو حکم 30:43
وَ مَنْ یُّسْلِمْ وَجْهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ اور جو (شخص) اللہ کی طرف اپنا چہرہ فرمانبردار کرلیتا ہے اور وہ ایک محسن (نیک کام کرنے والا) ہے ایک اصول 31:22
یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ دن(جب) اُن کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کردئیے جائیں گے ساعت کے بارے میں کافرین 33:65
فَبَرَّاَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوْا١ؕ وَ كَانَ عِنْدَ اللّٰهِ وَجِیْهًاؕ پھر اللہ نے اُس (موسی ؑ) کو اُس سے بری کر دیا جو وہ (الزام کے طور پر) کہتے تھے، اور وہ اللہ کے ہاں عزت والا تھا موسیؑ کو 33:69
اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ کیاپھر جو (شخص)قیامت کے دن اپنے چہرہ کو ایک سخت عذاب سے ٹکرائے گا؟ (اُس کی طرح ہے جو نیک کام کرتا ہے) 39:24
وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ وُجُوْهُهُمْ مُّسْوَدَّةٌ١ؕ اور آپﷺ قیامت کے دن دیکھیں گے کہ اُن لوگوں نے جن نے اللہ پر، جھوٹ بولا ہو گا، اُن کے چہرے سیاہ ہوں گے اللہ پر جھوٹ بولنا 39:60
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ اور اگر اُن (لوگوں)میں سے کسی کو بشارت دی جاتی ہے اُس کی جو وہ رحمان کے لیے مثال دیتا ہے، تو اُس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ اندر ہی اندر کھولتاہے بیٹی کی پیدائش 43:16
فَكَیْفَ اِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ پھر کیا ہو گا جب فرشتے ان (لوگوں) کو فوت کریں گے وہ اُن کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ماریں گے جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں 47:27
سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ١ؕ . اُن کی نشانات اُن کے ماتھوں پر سجدے کے اثر سے ہیں. ایک حقیقت 48:29
فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ پھر اُس کی بیوی غم میں سامنے آئی پھر اُس نے اپنے چہرے کو پیِٹ لیا، اور کہا: ہاے! ایک بانجھ(بنجر) بڑھیا (بیٹا کہاں سے ہو گا) تاریخی آیت 51:29
یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ١ؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ (اُس) دن جب اُن کو اُنکے چہروں کے بل آگ میں گھسیٹا جائے گا : کہ جہنم کے احساس کو چکھو کافرین کے بارے 54:48
وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ اور آپﷺ کے رب کا چہرہ (یعنی وجود) باقی رہے گا، عظیم طاقت اور عظمت والا (رب)ہے ایک اٹل حقیقت 55:27
اَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ کیا پھر جو اپنے چہرہ کے بل اُلٹا ہو کرچلتا ہے ہدایت والا ہے یا کہ جو سیدھا چلتا ہے ایک سیدھے (پکے) راستے پر؟ شان باری تعالی 67:22
فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓئَتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا پھر جب وہ (کافرین)اس (وعدہ) کو قریب دیکھیں گے، تو بُرے ہو جائیں گے چہرے اُن کے جو کفر(انکار) کرتے ہیں وعدہ پورا ہونے کا جواب 67:27
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌۙ اُس دن (کچھ)چہرے ترو تازہ ہوں گے قیامت کے دن 75:22
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۙ اور اُس دن (کچھ دوسرے)چہرے اداس (غمزدہ) ہوں گے قیامت کے دن 75:24
اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا (یہ کہتے تھے) ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کے لئے کھلاتے ہیں. ہم تم سے نہ کوئی جزا (بدلہ) اور نہ ہی شکریہ چاہتے ہیں؛ نیکوکار 76:9
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌۙ اُس دن (کچھ) چہرے چمک رہے ہوں گے قیامت کی ابتدا 80:38
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ اور (کچھ دوسرے) چہرے، اُس دن، ان پر خاک پڑی ہو گی قیامت کی ابتدا 80:40
تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِ‌ۚ‏ تم اُن کے چہروں میں نعمتوں کی تازگی پہچانو گے نیک لوگوں کے بارے 83:24
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ اُس دن (کچھ) چہرے (ذلت سے) جھکے ہوئے ہوں گے قیامت کے دن 88:2
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ اُس دن(کچھ) چہرے (والے) پُرسکون ہوں گے قیامت کے دن 88:8
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ ماسوائے کہ وہ اپنے رب اعلی کی رضا (خوشی) چاہتا ہے تقوی کرنے والا 92:20