Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-29 ایت نمبر
| فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ |
| آسان اُردو | پھر اُس کی بیوی غم میں سامنے آئی پھر اُس نے اپنے چہرے کو پیِٹ لیا، اور کہا: ہاے! ایک بانجھ(بنجر) بڑھیا (بیٹا کہاں سے ہو گا) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس پر ان کی بیوی زور سے بولتی ہوئی آئیں، اور انہوں نے اپنا چہرہ پیٹ لیا اور کہنے لگیں (کیا) ایک بانجھ بڑھیا (بچہ جنے گی ؟) |
| ابو الاعلی مودودی | یہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ!" |
| احمد رضا خان | اس پر اس کی بی بی چلاتی آئی پھر اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کیا بڑھیا بانجھ |
| احمد علی | پھر ان کی بیوی شور مچاتی ہوئی آگے بڑھی اور اپنا ماتھا پیٹ کر کہنے لگی کیا بڑھیا بانجھ جنے گی |
| فتح جالندھری | تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ |
| طاہر القادری | پھر اُن کی بیوی (سارہ) حیرت و حسرت کی آواز نکالتے ہوئے متوجہ ہوئیں اور تعجّب سے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہنے لگی: (کیا) بوڑھیا بانجھ عورت (بچہ جنے گی؟)، |
| علامہ جوادی | یہ سن کر ان کی زوجہ شور مچاتی ہوئی آئیں اور انہوں نے منہ پیٹ لیا کہ میں بڑھیا بانجھ (یہ کیا بات ہے |
| ایم جوناگڑھی | پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ |
| حسین نجفی | پس آپ(ع) کی بیوی (سارہ) چیختی ہوئی آئی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہا بوڑھی، بانجھ؟ (بچہ کس طرح ہوگا؟) |
| M.Daryabadi: | Then his wife drew near vociferating, and smote her face, and said: an old barren woman! |
| M.M.Pickthall: | Then his wife came forward, making moan, and smote her face, and cried: A barren old woman! |
| Saheeh International: | And his wife approached with a cry [of alarm] and struck her face and said, "[I am] a barren old woman!" |
| Shakir: | Then his wife came up in great grief, and she struck her face and said: An old barren woman! |
| Yusuf Ali: | But his wife came forward (laughing) aloud: she smote her forehead and said: "A barren old woman!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے پاس مہمانوں کاآنا