Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹        The Winnowing Winds-51 سورت الذریٰت ›Ayah No-28 ایت نمبر
| فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ |
| آسان اُردو | پھر اُس (ابراہیم ؑ) کو اُن (مہمانوں) سے ایک خوف محسوس ہوا. اُنہوں نے کہا: نہ ڈرو! اور اُس کو ایک علم والے بیٹے (کی ولادت) کی خوشخبری دی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس سے ابراہیم نے ان کی طرف سے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا۔ انہوں نے کہا : ڈرییے نہیں، اور انہیں ایک لڑکے کی خوشخبری دی جو بڑا عالم ہوگا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا |
| احمد رضا خان | تو اپنے جی میں ان سے ڈرنے لگا وہ بولے ڈریے نہیں اور اسے ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی، |
| احمد علی | پھر ان سے خوف محسوس کیا انہوں نے کہا تم ڈرو نہیں اور انہوں نے اسے ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دی |
| فتح جالندھری | اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی |
| طاہر القادری | پھر اُن (کے نہ کھانے) سے دل میں ہلکی سے گھبراہٹ محسوس کی۔ وہ (فرشتے) کہنے لگے: آپ گھبرائیے نہیں، اور اُن کو علم و دانش والے بیٹے (اسحاق علیہ السلام) کی خوشخبری سنا دی، |
| علامہ جوادی | پھر اپنے نفس میں خوف کا احساس کیا تو ان لوگوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں اور پھر انہیں ایک دانشمند فرزند کی بشارت دیدی |
| ایم جوناگڑھی | پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی |
| حسین نجفی | (مگر جب انہوں نے پھر بھی کچھ نہ کھایا) تو آپ(ع) نے ان لوگوں سے اپنے اندر کچھ خوف محسوس کیا ان (مہمانوں نے) کہا ڈرئیے نہیں! اور پھر انہیں ایک صاحبِ علم بیٹے کی ولادت کی خوشخبری دی۔ |
| M.Daryabadi: | Then he conceived a fear of them. They said: fear not. And they gave him the tidings of a youth knowing. |
| M.M.Pickthall: | Then he conceived a fear of them. They said: Fear not! and gave him tidings of (the birth of) a wise son. |
| Saheeh International: | And he felt from them apprehension. They said, "Fear not," and gave him good tidings of a learned boy. |
| Shakir: | So he conceived in his mind a fear on account of them. They said: Fear not. And they gave him the good news of a boy possessing knowledge. |
| Yusuf Ali: | (When they did not eat), He conceived a fear of them. They said, "Fear not," and they gave him glad tidings of a son endowed with knowledge. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے پاس مہمانوں کاآنا