اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Beneficent-55 سورت الرحمٰن Ayah No-27 ایت نمبر

وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ
آسان اُردو اور آپﷺ کے رب کا چہرہ (یعنی وجود) باقی رہے گا، عظیم طاقت اور عظمت والا (رب)ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور (صرف) تمہارے پروردگار کی جلال والی، فضل و کرم والی ذات باقی رہے گی۔
ابو الاعلی مودودی اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے
احمد رضا خان اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا
احمد علی اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی شان اور عظمت والا ہے
فتح جالندھری اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی
طاہر القادری اور آپ کے رب ہی کی ذات باقی رہے گی جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ انعام و اکرام ہے،
علامہ جوادی صرف تمہاری رب کی ذات جو صاحبِ جلال و اکرام ہے وہی باقی رہنے والی ہے
ایم جوناگڑھی صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی
حسین نجفی اور آپ(ص) کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو عظمت و اکرام والی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And there will remain the countenance of thine Lord, Owner of Majesty and Beneficence.
M.M.Pickthall: There remaineth but the Countenance of thy Lord of Might and Glory.
Saheeh International: And there will remain the Face of your Lord, Owner of Majesty and Honor.
Shakir: And there will endure for ever the person of your Lord, the Lord of glory and honor.
Yusuf Ali: But will abide (for ever) the Face of thy Lord,- full of Majesty, Bounty and Honour.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت