اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-34 ایت نمبر

اَلَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَ١ۙ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠
آسان اُردو جن لوگوں کو اُن کے منہ کے بل جہنم کی طرف کر کے اکھٹا کر لیا جائے گا: یہی ہیں، (کہ)بُرے مقام والے اور (سیدھے) راستے سے گمراہ
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جن لوگوں کو گھیر کر نہ کے بل دوزخ کی طرف لے جایا جائے گا، وہ بدترین مقام پر ہیں، اور ان کا راستہ بدترین گمراہی کا راستہ ہے۔
ابو الاعلی مودودی جو لوگ اوندھے منہ جہنم کی طرف دھکیلے جانے والے ہیں ان کا موقف بہت برا اور ان کی راہ حد درجہ غلط ہے
احمد رضا خان وہ جو جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے اپنے منہ کے بل ان کا ٹھکانا سب سے برا اور وہ سب سے گمراہ،
احمد علی جو لوگ مونہوں کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈالیں جائیں گے یہی برے درجے والے ہیں اور بہت ہی بڑے گمراہ ہیں
فتح جالندھری جو لوگ اپنے مونہوں کے بل دوزخ کی طرف جمع کئے جائیں گے ان کا ٹھکانا بھی برا ہے اور وہ رستے سے بھی بہکے ہوئے ہیں
طاہر القادری (یہ) ایسے لوگ ہیں جو اپنے چہروں کے بل دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے یہی لوگ ہیں جو ٹھکانے کے لحاظ سے نہایت برے اور راستے سے (بھی) بہت بہکے ہوئے ہیں،
علامہ جوادی وہ لوگ جو جہنم ّکی طرف منہ کے بل کھینچ کر لائے جائیں گے ان کا ٹھکانا بدترین ہے اور وہ بہت زیادہ بہکے ہوئے ہیں
ایم جوناگڑھی جو لوگ اپنے منھ کے بل جہنم کی طرف جمع کیے جائیں گے۔ وہی بدتر مکان والے اور گمراه تر راستے والے ہیں
حسین نجفی وہ لوگ جو اپنے مونہوں کے بل جہنم کی طرف لے جائے جائیں گے وہ ٹھکانے کے لحاظ سے بدتر اور راستہ کے اعتبار سے گمراہ تر ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: They who shall be gathered prone on their faces unto Hell-- those shall be worst in respect of place and the most astray in respect of path.
M.M.Pickthall: Those who will be gathered on their faces unto hell: such are worse in plight and further from the right road.
Saheeh International: The ones who are gathered on their faces to Hell - those are the worst in position and farthest astray in [their] way.
Shakir: (As for) those who shall be gathered upon their faces to hell, they are in a worse plight and straying farther away from the path.
Yusuf Ali: Those who will be gathered to Hell (prone) on their faces,- they will be in an evil plight, and, as to Path, most astray.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
قرآن کے کافرین کا یوم قیامت یہ حال ہو گا