اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-33 ایت نمبر

وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاؕ
آسان اُردو اور وہ(کافرین) آپﷺ کے پاس کوئی مثال (دلیل) نہیں لاتے، ماسوائے کہ ہم آپﷺ کے پاس(اُس دلیل کی) سچائی سے اور (اُس کی) ایک بہتر تشریع (تفسیر) بھی لاتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جب کبھی یہ لوگ تمہارے پاس کوئی انوکھی بات لے کر آتے ہیں، ہم تمہیں (اس کا) ٹھیک ٹھیک) جواب اور زیادہ وضاحت کے ساتھ عطا کردیتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اور (اس میں یہ مصلحت بھی ہے) کہ جب کبھی وہ تمہارے سامنے کوئی نرالی بات (یا عجیب سوال) لے کر آئے، اُس کا ٹھیک جواب بر وقت ہم نے تمہیں دے دیا اور بہترین طریقے سے بات کھول دی
احمد رضا خان اور وہ کوئی کہاوت تمہارے پاس نہ لائیں گے مگر ہم حق اور اس سے بہتر بیان لے آئیں گے،
احمد علی اور جو انوکھی بات تیرے سامنے لائیں گے ہم بھی تمہیں اس کا بہت ٹھیک جواب اوربہت عمدہ حل بتائیں
فتح جالندھری اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب مشرح جواب بھیج دیتے ہیں
طاہر القادری اور یہ (کفار) آپ کے پاس کوئی (ایسی) مثال (سوال اور اعتراض کے طور پر) نہیں لاتے مگر ہم آپ کے پاس (اس کے جواب میں) حق اور (اس سے) بہتر وضاحت کا بیان لے آتے ہیں،
علامہ جوادی اوریہ لوگ کوئی بھی مثال نہ لائیں گے مگر یہ کہ ہم اس کے جواب میں حق اور بہترین بیان لے آئیں گے
ایم جوناگڑھی یہ آپ کے پاس جو کوئی مثال ﻻئیں گے ہم اس کا سچا جواب اور عمده توجیہ آپ کو بتادیں گے
حسین نجفی اور یہ لوگ جب بھی کوئی (نیا) اعتراض اٹھاتے ہیں تو ہم اس کا صحیح جواب اور عمدہ تشریح آپ کے سامنے لاتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And they come not unto thee with a similitude but We bring thee the truth and an excellent interpretation.
M.M.Pickthall: And they bring thee no similitude but We bring thee the Truth (as against it), and better (than their similitude) as argument.
Saheeh International: And they do not come to you with an argument except that We bring you the truth and the best explanation.
Shakir: And they shall not bring to you any argument, but We have brought to you (one) with truth and best in significance.
Yusuf Ali: And no question do they bring to thee but We reveal to thee the truth and the best explanation (thereof).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
کافرین کا قرآن پر اعتراض
تفسیر القران اللہ باری تعالی کی طرف سے