اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Night-92 سورت الیل Ayah No-20 ایت نمبر

اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ
آسان اُردو ماسوائے کہ وہ اپنے رب اعلی کی رضا (خوشی) چاہتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی البتہ وہ صرف اپنے اس پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے جس کی شان سب سے اونچی ہے۔
ابو الاعلی مودودی وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے
احمد رضا خان صرف اپنے رب کی رضا چاہتا ہے جو سب سے بلند ہے،
احمد علی وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے
فتح جالندھری بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
طاہر القادری مگر (وہ) صرف اپنے ربِ عظیم کی رضا جوئی کے لئے (مال خرچ کر رہا ہے)،
علامہ جوادی سوائے یہ کہ وہ خدائے بزرگ کی مرضی کا طلبگار ہے
ایم جوناگڑھی بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے
حسین نجفی بلکہ وہ تو صرف اپنے بالا و برتر پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: But only seeking the Countenance of his Lord the Most High.
M.M.Pickthall: Except as seeking (to fulfil) the purpose of his Lord Most High.
Saheeh International: But only seeking the countenance of his Lord, Most High.
Shakir: Except the seeking of the pleasure of his Lord, the Most High.
Yusuf Ali: But only the desire to seek for the Countenance of their Lord Most High;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭یعنی کسی اور انسان کی نعمت یا احسان اس انسان پرنہیں جس کے بدلے میں وہ مال دے رہا ہے بلکہ وہ تو اپنے رب کی صرف خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مال دے رہا ہے