اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
الرَّحۡمٰنِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ بِالرَّحْمٰنِ الرَّحْمٰنَ








آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ رحمان (و) رحیم ہے اللہ باری تعالی کی صفات 1:1
الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ رحمان (و) رحیم ہے اللہ باری تعالی کی صفات 1:3
:
:
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠ کوئی معبود نہیں ماسوائے کہ وہی ، رحمن(اور) رحیم ہے منفرد ایت 2:162
وَ هُمْ یَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِ١ؕ اور وہ رحمن سے کفر (انکار)کرتے ہیں آپﷺ کے آنے کا مقصد 13:30
قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَؕ آپؐ) کہیں: اللہ پکارو یا رحمان پکارو. قرآن کے بارے 17:110
قَالَتْ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اُس (مریمؑ) نے کہا: بے شک! میں تم سے رحمان (اللہ) کی پنا ہ مانگتی ہوں مریم ؑ کے بارے میں 19:18
فَقُوْلِیْۤ اِنِّیْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا پھر (اشاروں سے) کہنا: بے شک! میں نے رحمان (اللہ) کے لیے ایک روزے کی منت مانی ہوئی ہے مریم ؑ کے بارے میں 19:26
اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِیًّا . بے شک! شیطان تو رحمان کاایک باغی ہے ابراہیمؑ 19:44
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ اے میرے باپ! مجھے ڈر ہے کہ آپ پر رحمان کی طرف سے ایک عذاب لگ جائے گا ابراہیمؑ 19:45
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ جب رحمان کی آیات اُن پر پڑھی (سنائی) جاتیں، جن پر اللہ نے انعام کیا 19:58
جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ سدا بہار باغات،جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ کیا ہے. اپنی خواہشات کی پیروی نہیں کرے گا 19:61
ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِیْعَةٍ اَیُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِیًّاۚ پھر ہم ہر فرقے سے کھینچ نکالیں گے جو اُن میں سے رحمان کے خلاف بغاوت میں بہت شدید ہوا کرتا تھا۔ یوم حشر 19:69
قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّاۚ کہیں: وہ (انسان) جو گمراہی میں ہوتا ہے پھر رحمان واقعی اُس کے لیے ایک ڈھیل دیے جاتا ہے گمراہ لوگوں کے لیے 19:75
اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ کیا اُس کو غیب کی اطلاع ہے، یا اُس نے رحمان کے ہاں ایک عہدکیا ہے؟ آیات سے کفر کرنے والا 19:78
یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًاۙ (اُس) دن جب ہم متقین کو رحمان کی طرف اچھے وفدوں میں اکھٹے کریں گے متقین 19:85
لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، ماسوائے اُس کے جس نے رحمان کے ہاں عہد بنایاہے لوگ یا فرضی معبود 19:87
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاؕۙ اور وہ کہتے ہیں: کہ رحمان نے ایک بیٹا بنا لیا ہے۔ (کافرین) 19:88
اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًاۚ کہ تم لوگ رحمان کے لیے ایک بیٹے کا دعوی کرتے ہو رحمان کا بیٹا اخذ کرنا 19:91
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ اور یہ رحمان (کی شان)کے لیے نہیں ہے کہ وہ ایک بیٹا بنا لے رحمان کا بیٹا اخذ کرنا 19:92
اِنْ كُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں (اُن میں) کوئی(بھی) نہیں ماسوائے کہ (وہ) رحمان کے پاس ایک غلام ہی آئے گا رحمان کا بیٹا اخذ کرنا 19:93
سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا ، رحمان اُن کے لیے محبت و شفقَت (بنا) دے گا یعنی کسی کو اللہ کا بیٹا نہیں مانتے 19:96
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى رحمان، جو تخت (عرش) پر قائم ہے قرآن نازل کرنے والی ہستی 20:5
وَ اِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمٰنُ اور بےشک! تمہارا رب رحمان ہی ہے موسی ؑ اس کی قوم 20:90
وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ اور آوازیں رحمان کے لیے دب جائیں گی یوم قیامت 20:108
یَوْمَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِیَ لَهٗ قَوْلًا اُس دن شفاعت فاہدہ نہیں دے گی ماسوائے کہ جس کو رحمان نے اجازت دی اور اُس کے قول سے وہ راضی بھی ہو یوم قیامت 20:109
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗؕ اور وہ کہتے ہیں: رحمان نے ایک بیٹا لے لیا ہے. وہ پاک ہے، (ظالم، نافرمانبردار) 21:26
وَ هُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمٰنِ هُمْ كٰفِرُوْنَ اور وہ رحمان کے ذکر سے،وہ (خود تو)کفر کرتے ہیں. کافرین کے بارے میں 21:36
قُلْ مَنْ یَّكْلَؤُكُمْ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ مِنَ الرَّحْمٰنِؕ (آپﷺ) کہیں: (کہ) رات اور دن کو تمہیں رحمان (کے عذاب) سے کون بچا سکتا ہے؟ آپﷺ کے بارے 21:42
وَ رَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوْنَ۠ اور ہمارا رب رحمان ہے اُسی کی مدد مانگنی ہے اُس پر جو تم (اُس سے) منسوب کرتے ہو شان باری تعالی 21:112
اَلْمُلْكُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ١ؕ ادشاہی اُس دن سچی (اور)رحمان کے لیے ہی ہو گی، قیامت کے دن 25:26
ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ۛۚ اَلرَّحْمٰنُ فَسْئَلْ بِهٖ خَبِیْرًا پھر عرش پر قائم ہوا. رحمان! پھر کسی جاننے والے سے اُس کے بارے میں پُوچھیں شان باری تعالی 25:59
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ١ۗ اور جب اُن (لوگوں)سے کہا جاتا ہے:(کہ) رحمان کو سجدہ کرو: وہ کہتے ہیں: اور رحمان ہے کیا (چیز)؟ شان باری تعالی 25:60
وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا اور رحمان کے بندے(تو وہ)ہیں جو زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں رحمان کے بندے 25:63
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ اور اُن (نہ ایمان لانے والوں) پاس رحمان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت نہیں پہنچتی ماسوائے کہ وہ اس (نصیحت)سے اعراض(کنارہ کر) لیتے ہیں انکاری لوگ 26:5
اِنَّهٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَ اِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ بے شک! وہ سلیمانؑ (کی طرف)سے ہے، اور بے شک! وہ اللہ کے نام سے ہے (جو) رحمان رحیم ہے؛ سیلمان ؑ اور ھد ھد 27:30
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ آپﷺ صرف اُسی کو ڈرا سکتے ہیں جو ذکر (نصیحت) کی پیروی کرتا ہو اور رحمان سے خفیہ طور پر ڈرتا ہو مغفرت اور عزت والے اجر کی خوشخبری دیں 36:11
قَالُوْا مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۙ وَ مَاۤ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ اُنہوں نے کہا:نہیں ہو تم کچھ ماسوائے ہماری طرح کے بشر.اور رحمان نے کوئی چیز نازل نہیں کی ہے، بستی کے لوگ 36:15
اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ اگر رحمان مجھے کوئی تکلیف دینا چاہے، تو اُن کی شفاعت مجھے کسی چیز کا فاہدہ نہیں دے گی، اور نہ ہی وہ مجھے بچا سکتے ہیں؟ بستی کا قصہ 36:23
قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ وہ کہیں گے: ہاے ہم پر افسوس! کس نے ہمیں ہماری سوئی ہوئی جگہوں سے اُٹھا دیا ہے؟ یہ ہے جو رحمان نے وعدہ کیا تھا اور سولوں نے سچ ہی کہا تھا قیامت کے دن 36:52
تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۚ نازل ہوئی رحمان (اور) رحیم سے کتاب اللہ 41:2
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ اور اگر اُن (لوگوں)میں سے کسی کو بشارت دی جاتی ہے اُس کی جو وہ رحمان کے لیے مثال دیتا ہے، تو اُس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور وہ اندر ہی اندر کھولتاہے بیٹی کی پیدائش 43:16
وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓئِكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا١ؕ اور وہ فرشتوں کو، جو اللہ (رحمان) کے بندے (غلام) ہیں، لڑکیاں بناتے(خیال کرتے) ہیں لوگوں کے اپنے خیالات 43:19
وَ قَالُوْا لَوْ شَآءَ الرَّحْمٰنُ مَا عَبَدْنٰهُمْ١ؕ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ١ۗ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَؕ اور وہ کہتے ہیں: کہ اگر رحمان چاہتا تو ہم ان (فرشتوں) کی بندگی(عبادت) نہ کرتے، اُن کے پاس اس کاکچھ علم نہیں. نہیں وہ ماسوائے کہ وہ اندازے لگاتے ہیں (مشرکین) 43:20
وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ جو کوئی رحمان کے ذکر سے آنکھیں چراتا ہے، ہم اُس کے لیے ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں، پھر وہ(شیطان) اُس کا ساتھی ہو جاتا ہے؛ ایک اصول 43:36
اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ۠ کیا ہم نے رحمان کے سوا معبود بنائے تھے جن کی کہ عبادت کی جائے؟ پوچھیں لیں جو ہم نے آپﷺ سے پہلے رسولوں میں سے بھیجے: 43:45
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ (آپﷺ) کہیں: کہ اگر رحمان کا کوئی بیٹا ہوتا. پھرمیں (اُس کی) عبا دت کرنے والوں میں سے اول ہوتا رحمان کا بیٹا نہ ہونا 43:81
مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبِۙ جو بن دیکھے (یعنی غیب میں) رحمان سے ڈرا کرتا تھا اور توبہ کرنے والے دل کے ساتھ آیا ہے قیامت 50:33
اَلرَّحْمٰنُۙ رحمٰن صفت باری تعالی 55:1
هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ١ۚ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ اللہ وہی ہے، کوئی معبودنہیں ہے ماسوائے کہ وہی، غیب اور حاضر کو جانتا ہے. وہ رحمن ہے درگزر کرنے والا ہے شان باری تعالی 59:22
الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا١ؕ مَا تَرٰى فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍ جس نے سات آسمانوں کو اوپر تلے (تہہ در تہہ) بنایا ہے.آپﷺ رحمان کی پیدا کی ہوئی چیز (تخلیق) میں کوئی نقص بھی نہیں دیکھ سکتے شان الہی 67:3
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ کیا وہ (لوگ) اپنے اوپرپرندوں کی طرف نہیں دیکھتے (جو)پروں کو پھیلاتے اور بند کرتے ہیں؟ کوئی انہیں روک (تھام) نہیں سکتا ماسوائے رحمان کے شان باری تعالی 67:19
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ١ؕ یا کون ہے وہ جو رحمان کے سوا تمہاری مدد کرنے والا تمہارے لئے ایک لشکر ہو،؟ شان باری تعالی 67:20
قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا (آپﷺ) کہیں: وہ رحمان ہے. اُسی پر ہم ایمان رکھتے ہیں اور اُسی پر ہم بھروسہ کرتے ہیں. شان الہی 67:29
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ رب ہے آسمانوں اور زمین کا، اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، رحمان ہے، کسی کو اُس سے بات کرنے کا اختیار نہیں ہے شان باری تعالی 78:37
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا (اُس)دن جب روح اور فرشتے قطاروں (صفوں)میں کھڑے ہوں گے، وہ بات نہیں کر سکیں گے، ماسوائے جس کو کہ رحمان نے اجازت دی، اور وہ سیدھی بات کرے گا شان باری تعالی 78:38