Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-85 ایت نمبر
| یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًاۙ |
| آسان اُردو | (اُس) دن جب ہم متقین کو رحمان کی طرف اچھے وفدوں میں اکھٹے کریں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اس دن کو نہ بھولو) جس دن ہم سارے متقی لوگوں کو مہمان بنا کر خدائے رحمن کے پاس جمع کریں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ دن آنے والا ہے جب متقی لوگوں کو ہم مہمانوں کی طرح رحمان کے حضور پیش کریں گے |
| احمد رضا خان | جس دن ہم پرہیزگاروں کو رحمن کی طرف لے جائیں گے مہمان بناکر |
| احمد علی | جس دن ہم پرہیزگاروں کے رحمان کے پاس مہمان بنا کر جمع کریں گے |
| فتح جالندھری | جس روز ہم پرہیزگاروں کو خدا کے سامنے (بطور) مہمان جمع کریں گے |
| طاہر القادری | جس دن ہم پرہیزگاروں کو جمع کر کے (خدائے) رحمان کے حضور (معزز مہمانوں کی طرح) سواریوں پر لے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | قیامت کے دن ہم صاحبان هتقویٰ کو رحمان کی بارگاہ میں مہمانوں کی طرح جمع کریں گے |
| ایم جوناگڑھی | جس دن ہم پرہیزگاروں کو اللہ رحمان کی طرف بطور مہمان جمع کریں گے |
| حسین نجفی | جس دن ہم پرہیزگاروں کو اپنے حضور مہمانوں کی طرح لائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | On the Day whereon We shall gather the God-feaing unto the Com- passionate as an embassy. |
| M.M.Pickthall: | On the Day when We shall gather the righteous unto the Beneficent, a goodly company, |
| Saheeh International: | On the Day We will gather the righteous to the Most Merciful as a delegation |
| Shakir: | The day on which We will gather those who guard (against evil) to the Beneficent Allah to receive honors |
| Yusuf Ali: | The day We shall gather the righteous to (Allah) Most Gracious, like a band presented before a king for honours, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
یوم حشر