Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-86 ایت نمبر
| وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاۘ |
| آسان اُردو | اور ہم مجرمین کو جہنم کی طرف تھکے ہوئے ریوڑ (بنا کر) ہانک لے جائیں گے۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح ہنکا کر دوزخ کی طرف لے جائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے |
| احمد رضا خان | اور مجرموں کو جہنم کی طرف ہانکیں گے پیاسے |
| احمد علی | اور گناہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسا ہانکیں گے |
| فتح جالندھری | اور گنہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لے جائیں گے |
| طاہر القادری | اور ہم مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسا ہانک کر لے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | اور مجفِمین کوجہّنم کی طرف پیاسے جانوروں کی طرح دھکیل دیں گے |
| ایم جوناگڑھی | اور گناه گاروں کوسخت پیاس کی حالت میں جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے |
| حسین نجفی | اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح جہنم کی طرف ہانک کر لے جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And shall drive the culprits to Hell as a herd. |
| M.M.Pickthall: | And will drive the criminals to Hell in thirst |
| Saheeh International: | And will drive the criminals to Hell in thirst |
| Shakir: | And We will drive the guilty to hell thirsty |
| Yusuf Ali: | And We shall drive the sinners to Hell, like thirsty cattle driven down to water,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوم حشر