Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-87 ایت نمبر
| لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ |
| آسان اُردو | وہ(بنائے ہوئے معبود)شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، ماسوائے اُس کے جس نے رحمان کے ہاں (اس قسم کا کوئی) عہد بنایاہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لوگوں کو کسی کی سفارش کرنے کا اختیار بھی نہیں ہوگا، سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے خدائے رحمن سے کوئی اجازت حاصل کرلی ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس وقت لوگ کوئی سفارش لانے پر قادر نہ ہوں گے بجز اُس کے جس نے رحمان کے حضور سے پروانہ حاصل کر لیا ہو |
| احمد رضا خان | لوگ شفاعت کے مالک نہیں مگر وہی جنہوں نے رحمن کے پاس قرار رکھا ہے |
| احمد علی | کسی کو سفارش کا اختیار نہیں ہوگا مگر جس نے رحمان کے ہاں سے اجازت لی ہو |
| فتح جالندھری | (تو لوگ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو |
| طاہر القادری | (اس دن) لوگ شفاعت کے مالک نہ ہوں گے سوائے ان کے جنہوں نے (خدائے) رحمان سے وعدۂ (شفاعت) لے لیا ہے، |
| علامہ جوادی | اس وقت کوئی شفاعت کا صاحب هاختیار نہ ہوگا مگر وہ جس نے رحمان کی بارگاہ میں شفاعت کا عہد لے لیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا سوائے ان کے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی قول قرار لے لیا ہے |
| حسین نجفی | انہیں شفاعت کا کوئی اختیار نہ ہوگا سوائے اس کے جس نے اللہ سے عہد لے لیا ہوگا۔ |
| M.Daryabadi: | They shall not own intercession, excepting those who have taken of the Compassionate a covenant. *Chapter: 19 |
| M.M.Pickthall: | They will have no power of intercession, save him who hath made a covenant with his Lord |
| Saheeh International: | None will have [power of] intercession except he who had taken from the Most Merciful a covenant. |
| Shakir: | They shall not control intercession, save he who has made a covenant with the Beneficent Allah. |
| Yusuf Ali: | None shall have the power of intercession, but such a one as has received permission (or promise) from (Allah) Most Gracious. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوم حشر
(آیت نمبر78 اور81 کا تسلسل یاد رکھیں)
کسی نے اللہ کے ہاں اس قسم کا عہد بنایا ہے کہ میں شفاعت کر سکتا ہوں؟