Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-45 ایت نمبر
| وَ سْئَلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ۠ |
| آسان اُردو | پوچھیں لیں جو ہم نے آپﷺ سے پہلے رسولوں میں سے بھیجے: کیا ہم نے رحمان کے سوا معبود بنائے تھے جن کی کہ عبادت کی جائے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تم سے پہلے ہم نے اپنے جو پیغمبر بھیجے ہیں، ان سے پوچھ لو کہ کیا ہم نے خدائے رحمن کے سوا کوئی اور معبود بھی مقرر کیے تھے جن کی عبادت کی جائے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | تم سے پہلے ہم نے جتنے رسول بھیجے تھے اُن سب سے پوچھ دیکھو، کیا ہم نے خدائے رحمان کے سوا کچھ دوسرے معبود بھی مقرر کیے تھے کہ اُن کی بندگی کی جائے؟ |
| احمد رضا خان | اور ان سے پوچھو جو ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے کیا ہم نے رحمان کے سوا کچھ اور خدا ٹھہرائے جن کو پوجا ہو |
| احمد علی | اور آپ ان سب پیغمبروں سے جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا ہے پوچھ لیجیئے کیا ہم نے رحمان کے سوا دوسرے معبود ٹھیرا لئے تھے کہ انکی عبادت کی جائے |
| فتح جالندھری | اور (اے محمدﷺ) جو اپنے پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے ہیں ان سے دریافت کرلو۔ کیا ہم نے (خدائے) رحمٰن کے سوا اور معبود بنائے تھے کہ ان کی عبادت کی جائے |
| طاہر القادری | اور جو رسول ہم نے آپ سے پہلے بھیجے آپ اُن سے پوچھئے کہ کیا ہم نے (خدائے) رحمان کے سوا کوئی اور معبود بنائے تھے کہ اُن کی پرستش کی جائے، |
| علامہ جوادی | اور آپ ان رسولوں سے سوال کریں جنہیں آپ سے پہلے بھیجا گیا ہے کیا ہم نے رحمٰن کے علاوہ بھی خدا قرار دیئے ہیں جن کی پرستش کی جائے |
| ایم جوناگڑھی | اور ہمارے ان نبیوں سے پوچھو! جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا کہ کیا ہم نے سوائے رحمٰن کے اور معبود مقرر کیے تھے جن کی عبادت کی جائے؟ |
| حسین نجفی | آپ(ص) پیغمبروں(ع) سے پوچھیں جنہیں ہم نے آپ(ص) سے پہلے بھیجا تھا کہایا ہم نے خدائے رحمٰن کے علاوہ بھی کوئی ایسے خدا مقرر کئے تھے جن کی عبادت کی جائے۔ |
| M.Daryabadi: | And ask thou Our apostles whom We sent before thee: appointed We gods, beside the Compassionate, to be worshipped? |
| M.M.Pickthall: | And ask those of Our messengers whom We sent before thee: Did We ever appoint gods to be worshipped beside the Beneficent? |
| Saheeh International: | And ask those We sent before you of Our messengers; have We made besides the Most Merciful deities to be worshipped? |
| Shakir: | And ask those of Our apostles whom We sent before you: Did We ever appoint gods to be worshipped besides the Beneficent Allah? |
| Yusuf Ali: | And question thou our messengers whom We sent before thee; did We appoint any deities other than (Allah) Most Gracious, to be worshipped? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے