اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 1-پارہ نمبر                The Opening سورت الفاتحہ-1 Ayah No-1-ایت نمبر

بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
آسان اُردو اللہ کے نام سے (جو) رحمان(و) رحیم ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
ایم تقی عثمانی شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے
ابو الاعلی مودودی اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
احمد رضا خان اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا
احمد علی شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
فتح جالندھری شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
طاہر القادری اللہ کے نام سےشروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانےوالا ہے
علامہ جوادی عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
ایم جوناگڑھی شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے
حسین نجفی (شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
======================================
M.Daryabadi: In the name of Allah, the Compassionate, the Merciful.
M.M.Pickthall: In the name of Allah, the Beneficent, the Merciful
Saheeh International: In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Shakir: In the name of Allah, the Beneficent, the Merciful.
Yusuf Ali: In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایک مومن اپنے ہر نیک کام کی ابتداء اس فقرے سے کرتا ہے
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں، صرف انسان کے علم کے لیے ہے۔ یہ ایت نہ محکم ہے نہ متاشبہ ہے
اللہ اور صفاتی نام رحمن رحیم