Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-5 ایت نمبر
| وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ |
| آسان اُردو | اور اُن (نہ ایمان لانے والوں) پاس رحمان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت نہیں پہنچتی ماسوائے کہ وہ اس (نصیحت)سے اعراض(کنارہ کر) لیتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (ان کا حال تو یہ ہے کہ) ان کے پاس خدائے رحمن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت آتی ہے، یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں |
| احمد علی | اور ان کے پاس رحمنٰ کی طرف سے کوئی نئی بات نصیحت کی ایسی نہیں آئی کہ وہ اس سے منہ نہ موڑ لیتے ہوں |
| فتح جالندھری | اور ان کے پاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں |
| طاہر القادری | اور ان کے پاس (خدائے) رحمان کی جانب سے کوئی نئی نصیحت نہیں آتی مگر وہ اس سے رُوگرداں ہو جاتے ہیں، |
| علامہ جوادی | لیکن ان کی طرف جب بھی خدا کی طرف سے کوئی نیا ذکر آتاہے تو یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے |
| حسین نجفی | اور جب بھی ان کے پاس خدائے رحمن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And there cometh not unto them any fresh admonition from the Compassionate but they are wont to be there from backsliders. |
| M.M.Pickthall: | Never cometh there unto them a fresh reminder from the Beneficent One, but they turn away from it. |
| Saheeh International: | And no revelation comes to them anew from the Most Merciful except that they turn away from it. |
| Shakir: | And there does not come to them a new reminder from the Beneficent Allah but they turn aside from it. |
| Yusuf Ali: | But there comes not to them a newly-revealed Message from (Allah) Most Gracious, but they turn away therefrom. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
لوگوں کی نفسیات بیان کی گئی ہے کہ نئی چیز سے منہ موڑ لیتے ہیں
٭پرانی نسلوں سے ہی لوگ سچائی کو جھٹلاتے آئے ہیں