اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-6 ایت نمبر

فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ
آسان اُردو پس اُنہوں نے(سچائی کو) جھٹلا دیا ہے؛پھر اُن کے پاس وہ خبریں پہنچیں گی جن سے وہ (نہ ماننے والے) مذاق کرتے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس طرح انہوں نے حق کو جھٹلا دیا ہے۔ چنانچہ یہ لوگ جن باتوں کا مذاق اڑاتے رہے ہیں، اب عنقریب ان کے ٹھیک ٹھیک حقائق ان کے سامنے آجائیں گے۔
ابو الاعلی مودودی اب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں
احمد رضا خان تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی
احمد علی سو یہ جھٹلاتو چکے اب ان کے پاس اس چیز کی حقیقت آئے گی جس پر ٹھٹھا کیا کرتے تھے
فتح جالندھری سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے
طاہر القادری سو بیشک وہ (حق کو) جھٹلا چکے پس عنقریب انہیں اس امر کی خبریں پہنچ جائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے،
علامہ جوادی یقینا انہوں نے تکذیب کی ہے تو عنقریب ان کے پاس اس بات کی خبریں آجائیں گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے تھے
ایم جوناگڑھی ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں
حسین نجفی بےشک یہ جھٹلا چکے ہیں تو عنقریب ان کے سامنے اس چیز کی خبریں آئیں گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: So they have surely belied; wherefore anon there shall come unto them the truth of that whereat they were wont to mock.
M.M.Pickthall: Now they have denied (the Truth); but there will come unto them tidings of that whereat they used to scoff.
Saheeh International: For they have already denied, but there will come to them the news of that which they used to ridicule.
Shakir: So they have indeed rejected (the truth), therefore the news of that which they mock shall soon come to them.
Yusuf Ali: They have indeed rejected (the Message): so they will know soon (enough) the truth of what they mocked at!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
٭یعنی جس عذاب کا یہ مذاق بناتے ہیں ان کے پاس ضرور آئے گا.