Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-7 ایت نمبر
| اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ |
| آسان اُردو | کیا وہ زمین کی طرف نہیں دیکھتے (کہ) کتنی ہی ہم اُس(زمین) میں فاہدے والی ہر قسم کی چیزوں سے اُگاتے ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر نفیس قسم کی کتنی چیزیں اگائی ہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟ |
| احمد رضا خان | کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے |
| احمد علی | کیا وہ زمین کو نہیں دیکھتے ہم نے اس میں ہر ایک قسم کی کتنی عمدہ چیزیں اُگائی ہیں |
| فتح جالندھری | کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اُگائی ہیں |
| طاہر القادری | اور کیا انہوں نے زمین کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس میں کتنی ہی نفیس چیزیں اگائی ہیں، |
| علامہ جوادی | کیا ان لوگوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے کس طرح عمدہ عمدہ چیزیں اُگائی ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟ |
| حسین نجفی | کیا انہوں نے زمین کی طرف (غور سے) نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی کثرت سے عمدہ نباتات اگائی ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Observe they not the earth, how much We make to grow therein of every fruitful kind? |
| M.M.Pickthall: | Have they not seen the earth, how much of every fruitful kind We make to grow therein? |
| Saheeh International: | Did they not look at the earth - how much We have produced therein from every noble kind? |
| Shakir: | Do they not see the earth, how many of every noble kind We have caused to grow in it? |
| Yusuf Ali: | Do they not look at the earth,- how many noble things of all kinds We have produced therein? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت