Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-4 ایت نمبر
| اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ |
| آسان اُردو | اگر ہم چاہیں، تو ہم آسمان سے ا ن (ایمان نہ لانے والوں) پر ایک نشانی نازل کر دیں پھر اُن کی گردنیں اُس (نشانی) کے سامنے (عاجزی سے) جھکی رہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتار دیں کہ اس کے آگے ان کی گردنیں جھک کر رہ جائیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں |
| احمد رضا خان | اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں |
| احمد علی | اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے ایسی نشانی نازل کریں کہ اس کے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں |
| فتح جالندھری | اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں |
| طاہر القادری | اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے (ایسی) نشانی اتار دیں کہ ان کی گردنیں اس کے آگے جھکی رہ جائیں، |
| علامہ جوادی | اگر ہم چاہتے تو آسمان سے ایسی آیت نازل کردیتے کہ ان کی گردنیں خضوع کے ساتھ جھک جاتیں |
| ایم جوناگڑھی | اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جاتیں |
| حسین نجفی | اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتاریں جس کے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں۔ |
| M.Daryabadi: | If We list, We can send down unto them a sign from the heaven so that their necks would became to it submissive. |
| M.M.Pickthall: | If We will, We can send down on them from the sky a portent so that their necks would remain bowed before it. |
| Saheeh International: | If We willed, We could send down to them from the sky a sign for which their necks would remain humbled. |
| Shakir: | If We please, We should send down upon them a sign from the heaven so that their necks should stoop to it. |
| Yusuf Ali: | If (such) were Our Will, We could send down to them from the sky a Sign, to which they would bend their necks in humility. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
پچھلی ایت میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے آپﷺ کسقدر پریشان اور غمزدہ تھے
اللہ نے اس ایت میں یہ بتایا کہ اگر میری مرضی ہو تو میں کچھ ایسی نشانی نازل کر دوں کہ لوگ اس نشانی کے سامنے عاجز ہو کر رہ جائیں
٭لیکن زبردستی نہیں ہے. انسان کو ایک عمر اور اپنا راستہ چن لینے کی آزادی دی گی ہے.