Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-3 ایت نمبر
| لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ |
| آسان اُردو | شاید آپﷺ اپنی جان کو(اس غم میں) ختم کر دیں گے کیوں کہ وہ (یعنی لوگ)ایمان نہیں لاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اے پیغمبر) شاید تم اس غم میں اپنی جان ہلاک کیے جار ہے ہو کہ یہ لوگ ایمان (کیوں) نہیں لاتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے محمدؐ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے |
| احمد رضا خان | کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے |
| احمد علی | شاید تو اپنی جان ہلاک کرنے والا ہے اس لیے کہ وہ ایمان نہیں لاتے |
| فتح جالندھری | (اے پیغمبرﷺ) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے |
| طاہر القادری | (اے حبیبِ مکرّم!) شاید آپ (اس غم میں) اپنی جانِ (عزیز) ہی دے بیٹھیں گے کہ وہ ایمان نہیں لاتے، |
| علامہ جوادی | کیا آپ اپنے نفس کو ہلاکت میں ڈال دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ان کے ایمان نہ ﻻنے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے |
| حسین نجفی | شاید آپ (اس غم میں) جان دے دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔ |
| M.Daryabadi: | Belike thou shalt kill thyself with grief because they become not believers. |
| M.M.Pickthall: | It may be that thou tormentest thyself (O Muhammad) because they believe not. |
| Saheeh International: | Perhaps, [O Muhammad], you would kill yourself with grief that they will not be believers. |
| Shakir: | It may be thou frettest thy soul with grief, that they do not become Believers. |
| Yusuf Ali: | It may be thou frettest thy soul with grief, that they do not become Believers. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
آپﷺ کی پریشانی ظاہر کی گئی ہے کہ لوگوں کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے آپﷺ کسقدر پریشان اور غمزدہ تھے