Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-60 ایت نمبر
| وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ١ۗ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠ |
| آسان اُردو | اور جب اُن (لوگوں)سے کہا جاتا ہے:(کہ) رحمان کو سجدہ کرو: وہ کہتے ہیں: اور رحمان ہے کیا (چیز)؟ کیا ہم سجدہ کریں (اُسے)جس کے لیے کہ تُو (اے محمَدﷺ) ہمیں حکم دیتا ہے؟اور(یہ چیز)اُن کی مخالفت بڑھاتی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو یہ کہتے ہیں کہ : رحمن کیا ہوتا ہے ؟ کیا جسے بھی تم کہہ دو ، ہم اسے سجدہ کیا کریں ؟ اور اس بات سے وہ اور زیادہ بدکنے لگتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ اس رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں "رحمان کیا ہوتا ہے؟ کیا بس جسے تو کہہ دے اسی کو ہم سجدہ کرتے پھریں؟" یہ دعوت ان کی نفرت میں الٹا اور اضافہ کر دیتی ہے |
| احمد رضا خان | اور جب ان سے کہا جائے رحمن کو سجدہ کرو کہتے ہیں رحمن کیا ہے، کیا ہم سجدہ کرلیں جسے تم کہو اور اس حکم نے انہیں اور بدکنا بڑھایا السجدة ۔۷ |
| احمد علی | اورجب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمنٰ کو سجدہ کرو توکہتے ہیں رحمنٰ کیا ہے کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے لیے تو کہہ دے اور اس سے انہیں اور زیادہ نفرت ہوتی ہے |
| فتح جالندھری | اور جب ان (کفار) سے کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کیا؟ کیا جس کے لئے تم ہم سے کہتے ہو ہم اس کے آگے سجدہ کریں اور اس سے بدکتے ہیں |
| طاہر القادری | اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم رحمان کو سجدہ کرو تو وہ (منکرینِ حق) کہتے ہیں کہ رحمان کیا (چیز) ہے؟ کیا ہم اسی کو سجدہ کرنے لگ جائیں جس کا آپ ہمیں حکم دے دیں اور اس (حکم) نے انہیں نفرت میں اور بڑھا دیا، |
| علامہ جوادی | اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ یہ رحمان کیا ہے کیا ہم اسے سجدہ کرلیں جس کے بارے میں تم حکم دے رہو اور اس طرح ان کی نفرت میں اور اضافہ ہوجاتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | ان سے جب بھی کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجده کرو تو جواب دیتے ہیں رحمٰن ہے کیا؟ کیا ہم اسے سجده کریں جس کا تو ہمیں حکم دے رہا ہے اور اس (تبلیﻎ) نےان کی نفرت میں مزید اضافہ کردیا |
| حسین نجفی | اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو۔ تو وہ کہتے ہیں کہ یہ رحمن کیا چیز ہے؟ کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے بارے میں تم ہمیں حکم دو؟ اور یہ چیز ان کی نفرت میں اور اضافہ کر دیتی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And when it is said unto them: prostrate yourselves unto the Compassionate, they say: and what is the Compassionate? Shall we prostrate ourselves unto that which thou commandest us? And it increaseth in them aversion. |
| M.M.Pickthall: | And when it is said unto them: Prostrate to the Beneficent! they say: And what is the Beneficent? Are we to prostrate to whatever thou (Muhammad) biddest us? And it increaseth aversion in them. |
| Saheeh International: | And when it is said to them, "Prostrate to the Most Merciful," they say, "And what is the Most Merciful? Should we prostrate to that which you order us?" And it increases them in aversion. |
| Shakir: | And when it is said to them: Prostrate to the Beneficent Allah, they say: And what is the Allah of beneficence? Shall we prostrate to what you bid us? And it adds to their aversion. |
| Yusuf Ali: | When it is said to them, "Prostrate to (Allah) Most Gracious!", they say, "And what is (Allah) Most Gracious? Shall we prostrate to that which thou commandest us?" And it increases their flight (from the Truth). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والوں کے بارے میں