Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-61 ایت نمبر
| تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا |
| آسان اُردو | پاک ہے وہ جس نے آسمان میں بروج (ستاروں کے گھر)بنائے ہیں، اور اُس میں ایک بڑا چراغ (یعنی سورج) اور ایک چمکتا ہوا چاند بھی بنایا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بڑی شان ہے اس کی جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں ایک روشن چراغ اور نور پھیلانے والا چاند پیدا کیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | بڑا متبرک ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک چمکتا چاند روشن کیا |
| احمد رضا خان | بڑی برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور ان میں چراغ رکھا اور چمکتا چاند، |
| احمد علی | بڑا برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں ستارے بنائے اور اس میں چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا |
| فتح جالندھری | اور (خدا) بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں برج بنائے اور ان میں (آفتاب کا نہایت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا |
| طاہر القادری | وہی بڑی برکت و عظمت والا ہے جس نے آسمانی کائنات میں (کہکشاؤں کی شکل میں) سماوی کرّوں کی وسیع منزلیں بنائیں اور اس میں (سورج کو روشنی اور تپش دینے والا) چراغ بنایا اور (اس نظامِ شمسی کے اندر) چمکنے والا چاند بنایا، |
| علامہ جوادی | بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں برج بنائے ہیں اور اس میں چراغ اور چمکتا ہوا چاند قرار دیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | بابرکت ہے وه جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں آفتاب بنایا اور منور مہتاب بھی |
| حسین نجفی | بڑا بابرکت ہے وہ (خدا) جس نے آسمان میں (بارہ) برج بنائے اور ان میں ایک چراغ (سورج) اور ایک چمکتا ہوا چاند بنایا۔ |
| M.Daryabadi: | Blest be He Who hath placed big stars in the heaven, and hath placed therein a lamp and a moon enlightening. |
| M.M.Pickthall: | Blessed be He Who hath placed in the heaven mansions of the stars, and hath placed therein a great lamp and a moon giving light! |
| Saheeh International: | Blessed is He who has placed in the sky great stars and placed therein a [burning] lamp and luminous moon. |
| Shakir: | Blessed is He Who made the constellations in the heavens and made therein a lamp and a shining moon. |
| Yusuf Ali: | Blessed is He Who made constellations in the skies, and placed therein a Lamp and a Moon giving light; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ذکر الہی
منفرد ایت
شان باری تعالی