اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-5 ایت نمبر

اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى
آسان اُردو رحمان، جو تخت (عرش) پر قائم ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ بڑی رحمت والا عرش پر استوا فرمائے ہوئے ہے۔
ابو الاعلی مودودی وہ رحمان (کائنات کے) تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہے
احمد رضا خان وہ بڑی مہر والا، اس نے عرش پر استواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے،
احمد علی رحمان جو عرش پر جلوہ گر ہے
فتح جالندھری (یعنی خدائے) رحمٰن جس نےعرش پر قرار پکڑا
طاہر القادری (وہ) نہایت رحمت والا (ہے) جو عرش (یعنی جملہ نظام ہائے کائنات کے اقتدار) پر متمکّن ہوگیا،
علامہ جوادی وہ رحمان عرش پر اختیار و اقتدار رکھنے والا ہے
ایم جوناگڑھی جو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے
حسین نجفی وہ خدائے رحمن ہے جس کا عرش پر اقتدار قائم ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: The Compassionate on the Throne is established.
M.M.Pickthall: The Beneficent One, Who is established on the Throne.
Saheeh International: The Most Merciful [who is] above the Throne established.
Shakir: The Beneficent Allah is firm in power.
Yusuf Ali: (Allah) Most Gracious is firmly established on the throne (of authority).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

واضح ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے