اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-4 ایت نمبر

تَنْزِیْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰىؕ
آسان اُردو نازل ہوا ہے اُسی سے جس نے زمین اور اونچے آسمانوں کو پیدا کیا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اسے اس ذات کی طرف سے تھوڑ ا تھوڑا کر کے نازل کیا جارہا ہے جس نے زمین اور اونچے اونچے آسمان پیدا کیے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی نازل کیا گیا ہے اُس ذات کی طرف سے جس نے پیدا کیا ہے زمین کو اور بلند آسمانوں کو
احمد رضا خان اس کا اتارا ہوا جس نے زمین اور اونچے آسمان بنائے،
احمد علی اس کی طرف سے نازل ہوا ہے جس نے زمین اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا
فتح جالندھری یہ اس (ذات برتر) کا اتارا ہوا ہے جس نے زمین اور اونچے اونچے آسمان بنائے
طاہر القادری (یہ) اس (اللہ) کی طرف سے اتارا ہوا ہے جس نے زمین اور بلند و بالا آسمان پیدا فرمائے،
علامہ جوادی یہ اس خدا کی طرف سے نازل ہوا ہے جس نے زمین اور بلند ترین آسمانوں کو پیدا کیا ہے
ایم جوناگڑھی اس کا اتارنا اس کی طرف سے ہے جس نے زمین کو اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا ہے
حسین نجفی (یہ) اس ہستی کی طرف سے نازل ہوا ہے جس نے زمین اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: A down-sent from Him who Created the earth and the heavens high.
M.M.Pickthall: A revelation from Him Who created the earth and the high heavens,
Saheeh International: A revelation from He who created the earth and highest heavens,
Shakir: A revelation from Him Who created the earth and the high heavens.
Yusuf Ali: A revelation from Him Who created the earth and the heavens on high.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

واضح ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت