اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-3 ایت نمبر

اِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰىۙ
آسان اُردو ماسوائے ایک نصیحت ہے اُس(شخص) کے لیے جو (اپنے رب سے) ڈرتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی البتہ یہ اس شخص کے لیے ایک نصیحت ہے جو ڈرتا ہو۔
ابو الاعلی مودودی یہ تو ایک یاد دہانی ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرے
احمد رضا خان ہاں اس کو نصیحت جو ڈر رکھتا ہو
احمد علی بلکہ اس شخص کے لیے نصیحت ہےجو ڈرتا ہے
فتح جالندھری بلکہ اس شخص کو نصیحت دینے کے لئے (نازل کیا ہے) جو خوف رکھتا ہے
طاہر القادری مگر (اسے) اس شخص کے لئے نصیحت (بنا کر اتارا) ہے جو (اپنے رب سے) ڈرتا ہے،
علامہ جوادی یہ تو ان لوگوں کی یاد دہانی کے لئے ہے جن کے دلوں میں خوف خدا ہے
ایم جوناگڑھی بلکہ اس کی نصیحت کے لئے جو اللہ سے ڈرتا ہے
حسین نجفی بلکہ (اس لئے نازل کیا ہے کہ) جو (خدا سے) ڈرنے والا ہے اس کی یاددہانی ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: But only as an admonition unto him who feareth.
M.M.Pickthall: But as a reminder unto him who feareth,
Saheeh International: But only as a reminder for those who fear [Allah] -
Shakir: Nay, it is a reminder to him who fears:
Yusuf Ali: But only as an admonition to those who fear (Allah),-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

واضح ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران اس لیے نازل نہیں کیا تھا کہ آپﷺ پریشان ہوں بلکہ یہ تو ایک نصیحت کے طور پر اُس انسان کے لیے جو اللہ سے ڈرتا ہو