روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَا تَجْعَلُوا اللّٰهَ عُرْضَةً لِّاَیْمَانِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْا وَ تَتَّقُوْا وَ تُصْلِحُوْا بَیْنَ النَّاسِ١ؕ | اورتم اللہ کو اپنی قسموں (حلفوں) کے لیے ایک رکاوٹ نہ بناﺅکہ تم نیکی کرواور تقوی کرو اور لوگوں کے درمیان اصلاح کرو | محکم ایت | 2:224 |
| لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْ١ؕ | اللہ تمہیں تمہاری قسموں میں لغو سے تو نہیں پکڑے گا لیکن تمہیں اس کی وجہ سے تو پکڑے(سزا دے) گا جو تمہارے دلوں نے کیا | محکم ایت قسموں کے بارے | 2:225 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللهِ وَ اَیْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِیْلًا | بے شک! جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں سے ایک قلیل فاہدہ خریدتے ہیں ، | منفرد ایت اور ایک اصول | 3:77 |
| وَّ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ۚ | اور عورتوں میں سے شادی شدہ (تم پر حرام ہیں) ماسوائے کہ جو تمہار ی ملکیت ہوں | ممنوعہ عورتیں | 4:24 |
| وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ۙ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ؕ | اورمسافر اور جو تمہاری ملکیت میں (نوکر) ہوں سے اچھا سلوک (برتاﺅ)کرو | محکم ایت | 4:36 |
| اَهٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ | کیا یہ وہ( لوگ) ہیں جو اپنے حلفوں میں اللہ کی سخت قسمیں کھاتے تھے | یہودیوں اور عیسایوں کی طرف بھاگنے والے | 5:53 |
| لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ | اللہ تمہیں تمہارے عہدوں (قسموں)میں فضولیات (غیر ارادی چیزوں)سے تو نہیں پکڑے گا، | اہل ایمان کو حکم | 5:89 |
| وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ١ۚ | لیکن تمہیں پکڑے گا اُس وجہ سے جو تم نے پکی قسمیں کی ہوں گی | اہل ایمان کو حکم | 5:89 |
| ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَیْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْ | یہ تمہارے عہدوں (قسموں)کا کفارہ ہے جب تم حلف اُٹھاتے ہو | اہل ایمان کو حکم | 5:89 |
| وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْ١ؕ | اور اپنے عہدوں(قسموں)کی حفاظت (احتیاط) کیاکرو | اہل ایمان کو حکم | 5:89 |
| اَوْ یَخَافُوْۤا اَنْ تُرَدَّ اَیْمَانٌۢ بَعْدَ اَیْمَانِهِمْ | یا وہ ڈریں گے کہ(ہماری) قسمیں رد کر دی جائیں گی اُن(دوسروں) کی قسموں کے بعد | وصیت کے سلسلے گواہی | 5:108 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ | اوروہ (مشرکین) اپنے پکے عہدوں میں اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں | واضح احکامات | 6:108 |
| وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآئِلِهِمْ١ؕ | اور اُن کے دائیں ہاتھ سے اور اُن کے بائیں ہاتھ سے آﺅںگا | ابلیس کا چیلنج | 7:17 |
| وَ اِنْ نَّكَثُوْۤا اَیْمَانَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ عَهْدِهِمْ | اور اگر وہ اپنے عہد کے بعد اپنے حلفوں (قسموں) کو توڑتے ہیں | مشرکین | 9:12 |
| اِنَّهُمْ لَاۤ اَیْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَنْتَهُوْنَ | بے شک! وہ ،اُن کے لئے کوئی حلف (قسمیں) نہیں ہیں ۔۔ شاید وہ (ایسا کرنے سے )باز آ جائیں | مشرکین | 9:12 |
| اَلَا تُقَاتِلُوْنَ قَوْمًا نَّكَثُوْۤا اَیْمَانَهُمْ | کیا تم (مسلمان) اُن لوگوں سے جنگ نہیں کرو گے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑا | مشرکین | 9:13 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ | وہ اللہ کی اپنے پکے حلفوں میں قسمیں کھاتے ہیں | (مشرکین) | 16:38 |
| یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآئِلِ | ،(کہ) اُن(چیزوں) کے سائے دائیں اور بائیں سے جھکتے ہیں، | جو چیز اللہ نے پیدا کی ہے | 16:48 |
| عَلٰى مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَهُمْ فِیْهِ سَوَآءٌ١ؕ | جو اُن کے نوکر(غلام) ہوتے ہیں، کہ پھر وہ (نوکر بھی) اس (رزق) میں برابر ہو جائیں | شان الہی | 16:71 |
| وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا | اور حلفوں (قسموں) کو ان کے مان (یعنی پکا کر)لینے کے بعد نہ توڑا کرو | محکم آیت | 16:91 |
| تَتَّخِذُوْنَ اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ | (کہ) تم اپنے حلفوں (قسموں) کو اپنے درمیان دھوکے والے بناؤ | محکم آیت۔ قسموں کے بارے | 16:92 |
| وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ | اورتم اپنے حلفوں (قسموں) کو اپنے درمیان دھوکے والے نہ بناؤ | محکم آیت | 16:94 |
| فَمَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ فَأُوۡلَئِكَ یَقْرَءُوْنَ كِتٰبَهُمْ | پھر جس کو اُس کی کتاب اُس کے داہیں ہاتھ سے دی گئی۔۔۔ پس یہی(لوگ) ہیں (کہ) وہ اپنی کتاب پڑھیں گے | حساب کتاب کا دن | 17:71 |
| تَّزٰوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ | تو اُن کی غار سے پرے دائیں طرف سرکتا(یعنی جاتا)، | اصحاب الکہف | 18:17 |
| وَّ نُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ | اور ہم اُن کو دائیں طرف اور بائیں طرف پہلو (کروٹ) بدلواتے، | اصحاب الکہف | 18:18 |
| وَ نَادَیْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ نَجِیًّا | ہم نے اُس کو پہاڑ کی دائیں طرف سے آواز دی اورہم نے اُس کو باتوں کے لیے قریب کر لیا۔ | موسیؑ کے بارے | 19:52 |
| وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى | اور اے موسی ؑ، تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟ | موسیؑ کے بارے | 20:16 |
| وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْاؕ | اور گرادوجو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے! یہ اُس کو کھا جائے گا جو اُنہوں نے بنایا ہے. | موسیؑ اور فرعون | 20:69 |
| وَ وٰعَدْنٰكُمْ جَانِبَ الطُّوْرِ الْاَیْمَنَ | ، اور ہم نے پہاڑ کے دائیں جانب تمہارے ساتھ ایک عہد کیا، | موسیؑ کے بارے20:80 | |
| اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ | ماسوائے اُن کی بیویوں پر یا (اُن غلام عورتوں پر) جو اُن کی ملکیت میں ہوں، پھر بے شک وہ (ان کے لئے) ملامت(الزام) زدہ نہیں | مومنین کے بارے | 23:6 |
| اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُولِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ | یا جو اُن کی ملکیت ہوں (یعنی نوکر عورتیں) یا مردوں میں سے بغیر طاقت (شہوت) والے نوکر | عورتوں کو پردے کا حکم | 24:31 |
| وَ الَّذِیْنَ یَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ | اور جو اُن میں سے جو تمہاری ملکیت (یعنی نوکر) ہوں لکھا ہوا چاہیں | نکاح کا حکم | 24:33 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ لَیَخْرُجُنَّ١ؕ | اوروہ(لوگ) اپنے حلفوں میں اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپﷺ اُن کو حکم دیں گے، تو وہ واقعی(گھروں سے) باہر نکل آئیں گے. | ہدایت سے پھرنے والے | 24:53 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِیْنَ مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ | اے ایمان والو! جو تمہاری ملکیت(نوکر) ہیں تمہاری اجازت طلب کریں | تین اوقات میں | 24:57 |
| الْوَادِ الْاَیْمَنِ فِی الْبُقْعَةِ الْمُبٰرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ | وادی کی دائیں طرف سے ایک مبارک جگہ میں ایک درخت سے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:30 |
| وَّ لَا تَخُطُّهٗ بِیَمِیْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ | اور نہ ہی آپﷺ نے اس(قرآن) کو اپنے دائیں ہاتھ سے لکھا ہے، تب تو واقعی جھوٹوں نے شک و شبہ ہی کیا ہوتا | آپﷺ کو خطاب | 29:48 |
| ١ؕ هَلْ لَّكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ مِّنْ شُرَكَآءَ فِیْ مَا رَزَقْنٰكُمْ | کیا تمہارے لیے کوئی (اُن میں سے)جو تمہاری ملکیت(یعنی نوکر)ہیں شریک ہے اُس (رزق)میں جو ہم نے تمہیں دیا ہے | مثال | 30:28 |
| وَ مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَیْكَ | ، اور جو آپﷺ کی ملکیت ہوں اُن میں سے جو اللہ نے آپ کو مالِ غنیمت کے طور دی ہوں | ایمان والوں کو | 33:50 |
| قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْهِمْ فِیْۤ اَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ | .ہمیں بے شک! علم ہے جو ہم نے اُن پر اُن کی بیویوں کے بارے میں فرض کیا ہے اور جو اُن کی ملکیت میں ہوں | ایمان والوں کو | 33:50 |
| وَ لَاۤ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ١ؕ | اور نہ ہی (حلا ل ہے)کہ آپﷺ اُن (عورتوں)سے تبدیل کریں بیویوں (میں) سے(کسی کو) چاہے اُن (عورتوں) کا حسن آپﷺ کو اچھا بھی لگے، ماسوائے جو آپﷺ کی ملکیت میں (غلام عورتیں) ہوں | آپﷺ کے بارے | 33:52 |
| وَ لَا نِسَآئِهِنَّ وَ لَا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ | اور نہ ہی اُن کی عورتوں اور نہ ہی جو اُن کی ملکیت میں ہوں، (آزادانہ بات کرنے) میں (یعنی گناہ نہیں) | نبیﷺ کی بیویاں | 33:54 |
| لَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْكَنِهِمْ اٰیَةٌ١ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ١ؕ۬ | واقعی سبا کے لیے اُن کی رہائشوں میں (اللہ کی حاکمیت کی) ایک نشانی تھی. دو باغ، دائیں اور بائیں سے تھے | تاریخی آیت | 34:15 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ | اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے تھے، اپنی پکی قسمیں ک | مشرکین | 35:42 |
| قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ | وہ (جہنمی)کہتے ہیں: بے شک! تم تو ہمارے پاس دائیں طرف سے آیا کرتے تھے.(یعنی ہمارے ہم راز تھے) | اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے | 37:28 |
| فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ | پھر وہ اُن پر ٹوٹ پڑا دائیں ہاتھ سے ضرب لگاتے ہوے۔ | ابراہیمؑ کے بارے | 37:93 |
| وَ السَّمٰوٰتُ مَطْوِیّٰتٌۢ بِیَمِیْنِهٖ١ؕ | اور آسمانوں کو اُس کے دائیں ہاتھ میں لپیٹ دیا جائے گا. | عبادت اللہ کی | 39:67 |
| اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ | جب دو وصول کرنے والے (فرشتے) دائیں سے اور بائیں سے بیٹھے، (اس کے اعمال کو) وصول کرتے ہیں | اللہ باری تعالی کی انسان پر نگرانی | 50:17 |
| فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ | پھر دائیں ہاتھ والے (اصحاب) ساتھی؛ کیا جو دائیں ہاتھ والے ساتھی ہیں؟ | قیامت | 56:8 |
| وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ | اور دائیں ہاتھ والے ساتھی؛ کیا جو دائیں ہاتھ والے ساتھی ہیں؟ | دائیں ہاتھ والے ساتھی | 56:27 |
| لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ | (یہ سب کچھ) دائیں ہاتھ والے ساتھیوں کے لئے؛ | دائیں ہاتھ والے ساتھی | 56:38 |
| وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ | اور اگر وہ دائیں ہاتھ والے ساتھیوں میں سے ہوا | مرتے وقت | 56:90 |
| فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ | تو پھر(کہا جائے گا کہ) تیرے لئے دائیں ہاتھ والوں کی طرف سے سلام ہے | مرتے وقت | 56:91 |
| یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ | (اُس) دن جب آپﷺ مومنین مردوں اور مومنین عورتوں کو دیکھیں گے، اور اُن کی روشنی اُن کے سامنے اور اُن کے دائیں طرف چل رہی ہو گی | یوم حساب | 57:12 |
| اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ | وہ اپنی قسموں (حلفوں) کو ڈھال بناتے ہیں پھر (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں؛ چنانچہ اُن کے لئے ایک شرم ناک عذاب ہو گا | جن پر اللہ کا غضب ہے | 58:16 |
| قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ اَیْمَانِكُمْ١ۚ وَ اللّٰهُ مَوْلٰكُمْ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ | اللہ نے تمہارے لئے (اے ایمان والو) تمہاری (ایسی) قسموں کو حلال کرنا فرض کر دیا ہے، اور اللہ تمہارا بچانے والا(مولا) ہے.اور وہ جاننے والا عقلمند ہے | نبی اکرمﷺ کو حکم | 66:2 |
| ١ۚ نُوْرُهُمْ یَسْعٰى بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ | اُن کے نور اُن کے سامنے اور اُن کے دائیں طرف دوڑ رہے ہوں گے ۔ | احکامات توبہ کے بارے | 66:8 |
| اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ۙ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَۚ | یا کیا تمہارے لئے ہم پر ایک حلف نامہ ہے جو پہنچتا ہے یوم قیامت تک کہ بے شک تمہارے لئے ہو گا جو کہ تم (لوگ)حکم کرتے ہو؟ | ایک سوال | 68:39 |
| فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ | توپھر جس کو اُس (کے اعمال نامے) کی کتاب اُس کے دائیں ہاتھ سے دی جائے گی، پھروہ کہے گا: لو، میری کتاب پڑھ لو | قیامت کے بارے | 69:19 |
| لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ | ہم نے واقعی اُس کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیا ہوتا | قرآن کے بارے | 69:45 |
| اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ | ماسوائے اپنی بیویوں کے یا جو اُن کی ملکیت میں ہیں، پھر بے شک وہ بغیر الزام کے ہیں؛ | نمازیوں کے اوصاف | 70:30 |
| عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ | دائیں طرف اور بائیں طرف، گروہ در گروہ ہو کر | کافرین | 70:37 |
| اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِؕۛ | ماسوائے دائیں ہاتھ کے ساتھیوں کے | ایک حقیقت | 74:39 |
| فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ | پھر جس کو دی گئی اُس کی کتاب اُس کے داہیں ہاتھ سے | انسان کو تلقین | 84:7 |
| اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ | یہی دائیں ہاتھ والوں کے ساتھی ہیں | 90:18 |