اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر          The Ascending Stairways-70 سورت المعارج Ayah No-30 ایت نمبر

اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ
آسان اُردو ماسوائے اپنی بیویوں کے یا جو اُن کی ملکیت میں ہیں، پھر بے شک وہ بغیر الزام کے ہیں؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی سوائے اپنی بیویوں اور ان باندیوں کے جو ان کی ملکیت میں آچکی ہوں، کیونکہ ایسے لوگوں پر کوئی ملامت نہیں ہے۔
ابو الاعلی مودودی بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں
احمد رضا خان مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں،
احمد علی مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں
فتح جالندھری مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں
طاہر القادری سوائے اپنی منکوحہ بیویوں کے یا اپنی مملوکہ کنیزوں کے، سو (اِس میں) اُن پر کوئی ملامت نہیں،
علامہ جوادی علاوہ اپنی بیویوں اور کنیزوں کے کہ اس پر ملامت نہیں کی جاتی ہے
ایم جوناگڑھی ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں
حسین نجفی سوائے اپنی بیویوں کے یا اپنی مملوکہ کنیزوں کے کہ اس میں ان پر کوئی ملامت نہیں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Save in regard to their spouses or those whom their right hands own; so verily they are not blameworthy -
M.M.Pickthall: Save with their wives and those whom their right hands possess, for thus they are not blameworthy;
Saheeh International: Except from their wives or those their right hands possess, for indeed, they are not to be blamed -
Shakir: Except in the case of their wives or those whom their right hands possess-- for these surely are not to be blamed,
Yusuf Ali: And those who fear the displeasure of their Lord,- Except with their wives and the (captives) whom their right hands possess,- for (then) they are not to be blamed,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عبادت گزار لوگوں کی خصوصیات