اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-52 ایت نمبر

وَ نَادَیْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ نَجِیًّا
آسان اُردو ہم نے اُس کو پہاڑ کی دائیں طرف سے آواز دی اورہم نے اُس کو باتوں کے لیے قریب کر لیا۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے انہیں کوہ طور کی دائیں جانب سے پکارا اور انہیں اپنا راز دار بنا کر اپنا قرب عطا کیا۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے اُس کو طُور کے داہنی جانب سے پکارا اور راز کی گفتگو سے اس کو تقرب عطا کیا
احمد رضا خان اور اسے ہم نے طور کی داہنی جانب سے ندا فرمائی اور اسے اپنا راز کہنے کو قریب کیا
احمد علی اور ہم نے اسے کوہِ طور کے دائیں طرف سے پکارا اور اسے راز کی بات کہنے کے لیے قریب بلایا
فتح جالندھری اور ہم نے ان کو طور کی داہنی جانب پکارا اور باتیں کرنے کے لئے نزدیک بلایا
طاہر القادری اور ہم نے انہیں (کوہِ) طور کی داہنی جانب سے ندا دی اور راز و نیاز کی باتیں کرنے کے لئے ہم نے انہیں قربتِ (خاص) سے نوازا،
علامہ جوادی اور ہم نے انہیں کوسِ طور کے داہنے طرف سے آواز دی اور راز و نیاز کے لئے اپنے سے قریب بلالیا
ایم جوناگڑھی ہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا
حسین نجفی اور ہم نے کوہِ طور کی دائیں جانب سے آواز دی اور راز و نیاز کی باتیں کرنے کیلئے انہیں اپنا مقرب بنایا۔
=========================================
M.Daryabadi: And We cried unto him from the right side of the mount, and We drew him nigh for whispering.
M.M.Pickthall: We called him from the right slope of the Mount, and brought him nigh in communion.
Saheeh International: And We called him from the side of the mount at [his] right and brought him near, confiding [to him].
Shakir: And We called to him from the blessed side of the mountain, and We made him draw nigh, holding communion (with Us).
Yusuf Ali: And we called him from the right side of Mount (Sinai), and made him draw near to Us, for mystic (converse).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسیؑ کے بارے میں ہے
موسیؐ کو قربت الہی کا ملنا