اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-53 ایت نمبر

وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا
آسان اُردو اور ہم نے اُس کو اپنی رحمت سے اُس کا بھائی ہارون ایک نبی دیا۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے ان کے بھائی ہارون کو نبی بنا کر اپنی رحمت سے انہیں (ایک مددگار) عطا کیا۔
ابو الاعلی مودودی اور اپنی مہربانی سے اس کے بھائی ہارونؑ کو نبی بنا کر اُسے (مدد گار کے طور پر) دیا
احمد رضا خان اور اپنی رحمت سے اس کا بھائی ہارون عطا کیا (غیب کی خبریں بتانے والا نبی)
احمد علی اور ہم نے اسے اپنی رحمت سے ان کے بھائی ہارون کو نبی بنا کر عطا کیا
فتح جالندھری اور اپنی مہربانی سے اُن کو اُن کا بھائی ہارون پیغمبر عطا کیا
طاہر القادری اور ہم نے اپنی رحمت سے ان کے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو نبی بنا کر انہیں بخشا (تاکہ وہ ان کے کام میں معاون ہوں)،
علامہ جوادی اور پھر انہیں اپنی رحمت خاص سے ان کے بھائی ہارون علیھ السّلام پیغمبر کو عطا کردیا
ایم جوناگڑھی اور اپنی خاص مہربانی سے اس کے بھائی کو نبی بنا کر عطا فرمایا
حسین نجفی اور ہم نے انہیں اپنی خاص رحمت سے آواز دی اور راز و نیاز کی باتیں کرنے کے لئے اپنا مقرب بنایا اور (بطور وزیر) ان کو ان کا بھائی ہارون عطا کیا جو نبی تھا۔
=========================================
M.Daryabadi: And We bestowed on him, out of Our mercy, his brother Harun, a prophet.
M.M.Pickthall: And We bestowed upon him of Our mercy his brother Aaron, a Prophet (likewise).
Saheeh International: And We gave him out of Our mercy his brother Aaron as a prophet.
Shakir: And We gave to him out of Our mercy his brother Haroun a prophet.
Yusuf Ali: And, out of Our Mercy, We gave him his brother Aaron, (also) a prophet.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسیؑ کے بارے میں ہے