Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-54 ایت نمبر
| وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ |
| آسان اُردو | (آپؐ) کتاب میں اسمٰعیل ؑ کا بیان کریں. بے شک! وہ وعدے کا سچا اور ایک نبی رسول تھا۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اس کتاب میں اسماعیل کا بھی تذکرہ کرو۔ بیشک وہ وعدے کے سچے تھے اور رسول اور نبی تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اس کتاب میں اسماعیلؑ کا ذکر کرو وہ وعدے کا سچا تھا اور رسُول نبی تھا |
| احمد رضا خان | اور کتاب میں اسماعیل کو یاد کرو بیشک وہ وعدے کا سچا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں بتاتا، |
| احمد علی | اور کتاب میں اسماعیل کا بھی ذکر کر بے شک وہ وعدہ کا سچا اور بھیجا ہوا پیغمبر تھا |
| فتح جالندھری | اور کتاب میں اسمٰعیل کا بھی ذکر کرو وہ وعدے کے سچے اور ہمارے بھیجے ہوئے نبی تھے |
| طاہر القادری | اور آپ (اس) کتاب میں اسماعیل (علیہ السلام) کا ذکر کریں، بیشک وہ وعدہ کے سچے تھے اور صاحبِ رسالت نبی تھے، |
| علامہ جوادی | اور اپنی کتاب میں اسماعیل علیھ السّلام کا تذکرہ کرو کہ وہ وعدے کے سچے ّاور ہمارے بھیجے ہوئے پیغمبر علیھ السّلامتھے |
| ایم جوناگڑھی | اس کتاب میں اسماعیل (علیہ السلام) کا واقعہ بھی بیان کر، وه بڑا ہی وعدے کا سچا تھا اور تھا بھی رسول اور نبی |
| حسین نجفی | اور (اے پیغمبر(ص)) آپ کتاب (قرآن) میں اسماعیل (ع) کا ذکر کیجئے جو وعدہ کے سچے اور نبی مرسل تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And mention thou in the Book lsma'i; verily he was true in promise, and was apostle, prophet. |
| M.M.Pickthall: | And make mention in the Scripture of Ishmael. Lo! he was a keeper of his promise, and he was a messenger (of Allah) a Prophet. |
| Saheeh International: | And mention in the Book, Ishmael. Indeed, he was true to his promise, and he was a messenger and a prophet. |
| Shakir: | And mention Ismail in the Book; surely he was truthful in (his) promise, and he was an apostle, a prophet. |
| Yusuf Ali: | Also mention in the Book (the story of) Isma'il: He was (strictly) true to what he promised, and he was a messenger (and) a prophet. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
اسمٰعیل ؑ کے بارے میں ہے