اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-51 ایت نمبر

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘ اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا
آسان اُردو (آپؐ) کتاب میں حضرت موسیؐ کا بیان کریں: بے شک! وہ ایک نیک (مخلص)اور وہ ایک رسول نبی تھا۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس کتاب میں موسیٰ کا بھی تذکرہ کرو۔ بیشک وہ اللہ کے چنے ہوئے بندے تھے، اور رسول اور نبی تھے۔
ابو الاعلی مودودی اور ذکر کرو اس کتاب میں موسیٰؑ کا وہ ایک چیدہ شخص تھا اور رسول نبی تھا
احمد رضا خان اور کتاب میں موسیٰ کو یاد کرو، بیشک وہ چنا ہوا تھا اور رسول تھا غیب کی خبریں بتانے والا،
احمد علی اور کتاب میں موسیٰ کا ذکر کر بے شک وہ خاص بندے اور بھیجے ہوئے پیغمبر تھے
فتح جالندھری اور کتاب میں موسیٰ کا بھی ذکر کرو۔ بےشک وہ (ہمارے) برگزیدہ اور پیغمبر مُرسل تھے
طاہر القادری اور (اس) کتاب میں موسٰی (علیہ السلام) کا ذکر کیجئے، بیشک وہ (نفس کی گرفت سے خلاصی پاکر) برگزیدہ ہو چکے تھے اور صاحبِ رسالت نبی تھے،
علامہ جوادی اور اپنی کتاب میں موسٰی علیھ السّلام کا بھی تذکرہ کرو کہ وہ میرے مخلص بندے اور رسول و نبی تھے
ایم جوناگڑھی اس قرآن میں موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر بھی کر، جو چنا ہوا اور رسول اور نبی تھا
حسین نجفی اور (اے رسول) کتاب (قرآن) میں موسیٰ کا ذکر کیجئے! بےشک وہ اللہ کے برگزیدہ بندے اور نبی مرسل تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: And mention thou in the Book Musa: verily he was single- hearted, and was an apostle, prophet.
M.M.Pickthall: And make mention in the Scripture of Moses. Lo! he was chosen, and he was a messenger (of Allah), a Prophet.
Saheeh International: And mention in the Book, Moses. Indeed, he was chosen, and he was a messenger and a prophet.
Shakir: And mention Musa in the Book; surely he was one purified, and he was an apostle, a prophet.
Yusuf Ali: Also mention in the Book (the story of) Moses: for he was specially chosen, and he was a messenger (and) a prophet.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
موسیؑ کے بارے میں ہے