اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                       Mariam-19 سورت مریم  Ayah No-50 ایت نمبر

وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا۠
آسان اُردو اور ہم نے اُنہیں اپنی رحمت سے دیا. اور ہم نے اُن کے لیے سچی اور اعلی شہرت (مشہوری) بنائی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا، اور انہیں اونچے درجے کی نیک نامی عطا کی۔
ابو الاعلی مودودی اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی ناموری عطا کی
احمد رضا خان اور ہم نے انہیں اپنی رحمت عطا کی اور ان کے لیے سچی بلند ناموری رکھی
احمد علی اور ہم نے ان سب کو اپنی رحمت سے حصہ دیا اور ہم نے ان کا نیک نام بلند کیا
فتح جالندھری اور ان کو اپنی رحمت سے (بہت سی چیزیں) عنایت کیں۔ اور ان کا ذکر جمیل بلند کیا
طاہر القادری اور ہم نے ان (سب) کو اپنی (خاص) رحمت بخشی اور ہم نے ان کے لئے (ہر آسمانی مذہب کے ماننے والوں میں) تعریف و ستائش کی زبان بلند کردی،
علامہ جوادی اور پھر انہیں اپنی رحمت کا ایک حصہ ّبھی عطا کیا اور ان کے لئے صداقت کی بلند ترین زبان بھی قرار دے دی
ایم جوناگڑھی اور ان سب کو ہم نے اپنی بہت سی رحمتیں عطا فرمائیں اور ہم نے ان کے ذکر جمیل کو بلند درجے کا کر دیا
حسین نجفی اور ہم نے ان ہستیوں کو اپنی (خاص) رحمت سے حصہ عطا کیا اور ان کے لئے سچائی کی زبان کو بلند قرار دیا۔ (یعنی آئندہ نسلوں میں ان کے ذکر جمیل کی آواز بلند کی)۔
=========================================
M.Daryabadi: And We bestowed on them of Our mercy, and We made for them a renown lofty.
M.M.Pickthall: And We gave them of Our mercy, and assigned to them a high and true renown.
Saheeh International: And We gave them of Our mercy, and we made for them a reputation of high honor.
Shakir: And We granted to them of Our mercy, and We left (behind them) a truthful mention of eminence for them.
Yusuf Ali: And We bestowed of Our Mercy on them, and We granted them lofty honour on the tongue of truth.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ابراہیم ؑ کے بارے میں
تاریخی اور علمی ایت