Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Light-24 سورت النور  ›Ayah No-57 ایت نمبر
| لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ مَاْوٰهُمُ النَّارُ١ؕ وَ لَبِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ |
| آسان اُردو | (تم)نہ سوچو کہ جو کفر (انکار) کرتے ہیں زمین میں فرار ہو سکتے ہیں، اور اُن کا ٹھکانہ آگ ہے،۔۔اور واقعی بہت ہی بُرا خاتمہ ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جن لوگوں نے کفر کا راستہ اپنا لیا ہے، وہ زمین میں (کہیں بھاگ کر ہمیں) بےبس کردیں گے۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور یقینا وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو لوگ کفر کر رہے ہیں ا ن کے متعلق اس غلط فہمی میں نہ رہو کہ وہ زمین میں اللہ کو عاجز کر دیں گے ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہے |
| احمد رضا خان | ہرگز کافروں کو خیال نہ کرنا کہ وہ کہیں ہمارے قابو سے نکل جائیں زمین میں اور ان کا ٹھکانا آ گ ہے، اور ضرور کیا ہی برا انجام، |
| احمد علی | کافروں کی نسبت یہ خیال نہ کر کہ ملک میں عاجز کر دیں گے اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہے |
| فتح جالندھری | اور ایسا خیال نہ کرنا کہ تم پر کافر لوگ غالب آجائیں گے (وہ جا ہی کہاں سکتے ہیں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے |
| طاہر القادری | اور یہ خیال ہر گز نہ کرنا کہ انکار و ناشکری کرنے والے لوگ زمین میں (اپنے ہلاک کئے جانے سے اللہ کو) عاجز کر دیں گے، اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے، |
| علامہ جوادی | خبردار یہ خیال نہ کرنا کہ کفر اختیار کرنے والے زمین میں ہم کو عاجز کردینے والے ہیں ان کا ٹھکانا جہنمّ ہے اور وہ بدترین انجام ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ خیال آپ کبھی بھی نہ کرنا کہ منکر لوگ زمین میں (ادھر ادھر بھاگ کر) ہمیں ہرا دینے والے ہیں، ان کا اصلی ٹھکانا تو جہنم ہے جو یقیناً بہت ہی برا ٹھکانا ہے |
| حسین نجفی | جو لوگ کافر ہیں ان کے بارے میں خیال نہ کرو کہ وہ زمین میں (خدا کو) عاجز کر دیں گے ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Deem not those who disbelieve able to frustrate His Purpose on the earth; and their abode shall be the Fire--an ill retreat! |
| M.M.Pickthall: | Think not that the disbelievers can escape in the land. Fire will be their home - a hapless journey's end! |
| Saheeh International: | Never think that the disbelievers are causing failure [to Allah] upon the earth. Their refuge will be the Fire - and how wretched the destination. |
| Shakir: | Think not that those who disbelieve shall escape in the earth, and their abode is the fire; and certainly evil is the resort! |
| Yusuf Ali: | Never think thou that the Unbelievers are going to frustrate (Allah's Plan) on earth: their abode is the Fire,- and it is indeed an evil refuge! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
للہ کے احکامات سے انکار کرنے والے کافر