|
وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَۙ
|
اور جو( رزق) ہم ( یعنی اﷲ)نے ان کو دیاہے وہ اس سے خرچ کرتے ہیں؛
|
متقین کا وصف
|
2:3
|
|
وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ
|
اور آسمان سے پانی نازل کیا پھر اُس (پانی) سے پھل نکالے(پیدا کئے جو) تمہارے لیے رزق ہے
|
تمام لوگوں کے بارے میں
|
2:22
|
|
كُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْهَا
|
جتنی دفعہ بھی ان(جنتی لوگوں) کواُن(باغات) سے پھلوں کارزق دیا جائے گا :
|
یعنی قران کو بر حق ماننے والے
|
2:25
|
|
مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِّزْقًا١ۙ
|
وہ کہیں گے: یہ (پھل) تو وہی ہے جوہم کو پہلے بھی دیا گیا تھا
|
یعنی قران کو بر حق ماننے والے
|
2:25
|
|
قَالُوْا هٰذَا الَّذِیْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ وَ اُتُوْا بِهٖ مُتَشَابِهًا
|
وہ کہیں گے: یہ (پھل) تو وہی ہے جوہم کو پہلے
|
ایمان اور نیک اعمال والے یعنی قران کو بر حق ماننے والے
|
2:25
|
|
كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ
|
(اور کہا) کھاﺅپاکیزہ (چیزوں میں) سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں
|
قوم موسی کو حکم
|
2:57
|
|
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا مِنْ رِّزْقِ اللّٰهِ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ
|
اللہ کے دیے ہوئے (رزق) سے کھاو اور پیو، اور مفسدین (فسادی) ہو کر زمین میں خرابی نہ کرو۔
|
موسی ؑ کو حکم
|
2:60
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
كُلَّمَا دَخَلَ عَلَیْهَا زَكَرِیَّا الْمِحْرَابَ١ۙ وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًا١ۚ
|
داخل ہوکر اُس (مریم ؑ)کے پاس جاتا تو اس کے پاس رزق (خوراک) پاتا
|
مریم کی پرورش
|
2:37
|
|
قَالُوْا هٰذَا الَّذِیْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ
|
وہ کہیں گے: یہ (پھل) تو وہی ہے جوہم کو پہلے (یعنی دنیاوی زندگی میں) بھی دیا گیا تھاجائے گا
|
یعنی قران کو بر حق ماننے والے
|
2:25
|
|
كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ
|
(اور کہا) کھاﺅپاکیزہ (چیزوں میں) سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں
|
قوم موسی کو حکم
|
2:57
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ
|
اے ایمان والو! کھاﺅپاکیزہ (چیزوں میں)سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں،
|
محکم ایت
|
2:172
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ ؕ
|
ائے ایمان والو! خرچ کرو اُس میں سے جو (مال)ہم نے تمہیں دیا ہے اس سے قبل کہ
|
محکم ایت
|
2:253
|
|
١ؕ كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ
|
)کھاﺅ پاکیزہ(چیزوں) سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں
|
قوم موسی
|
7:160
|
|
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا مِنْ رِّزْقِ اللّٰهِ
|
اللہ کے دیے ہوئے (رزق) سے کھاو اور پیو،
|
موسی ؑ کو حکم
|
2:60
|
|
رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِؕ
|
امیرے رب ! اِس شہر (علاقے) کو امن والا (شہر) بنا اور اس کے رہنے والوں کو) پھلوں سے( رزق )دے
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
2:126
|
|
وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ
|
اور اللہ جسے چاہتا ہے اُس کو بے حساب ( رزق )دیتا ہے
|
منفرد ایت
|
2:212
|
|
اِنَّ اللّٰهَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ
|
بےشک! اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب( رزق) دیتا ہے
|
مریم کی پرورش
|
2:37
|
|
وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ
|
ورتُو جس(انسان) کو چاہتا ہے بے حساب (رزق) دیتا ہے
|
شان باری تعالی
|
3:27
|
|
وَ عَلَى الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَ كِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ
|
اوربچے کے باپ پر ان (دودھ پلانے والی ماﺅں )کا کھانا پینا اوراُن کا کپڑا کی دستور کے مطابق (واجب) ہے
|
بچے کی پرورش, ایت طلاق
|
2:233
|
|
بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَۙ
|
نہیں! وہ اپنے رب کے ہاں زندہ (اور) اُن کو رزق دیا جاتا ہے
|
جنگ اُحد
|
3:169
|
|
وَّ ارْزُقُوْهُمْ فِیْهَا وَ اكْسُوْهُمْ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا
|
اور اُن ( بےوقوفوں) کو اُس (مال) میں سے کھلاﺅ اور ان کو پہناﺅ اور ان (یتیموں)سے اچھی بات کہو
|
محکم ایت
|
4:5
|
|
فَارْزُقُوْهُمْ مِّنْهُ وَ قُوْلُوْا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا
|
پس اُن کو اُس(مال) میں سے دو اور اُن کو اچھے الفاظ کہو(یعنی ان سے اچھائی سے بات کرو
|
محکم ایت
|
4:8
|
|
وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ١ؕ
|
اور وہ خرچ کریں اُس میں سے جو ﷲ نے اُن کو( رزق ) دیا ہے
|
دکھلاوے کا خرچ
|
4:39
|
|
وَّ حَرَّمُوْا مَا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ
|
اور حرام بنا لیاجو اللہ نے اُن کو( رزق )دیا
|
مشرکین
|
6:140
|
|
وَ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪
|
اور کھایا کرو اُس سے جو اللہ نے تمہیں پاک اور حلال( رزق) دیا ہو،
|
اہل ایمان کو حکم
|
5:88
|
|
١ؕ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ
|
جو اللہ نے تمہیں( رزق) دیا ہے اُس میں سے کھاﺅ
|
محکم حصہ
|
6:142
|
|
اَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ؕ
|
یا جو( رزق) اللہ نے تمہیں دیا ہے
|
قیامت کے دن
|
7:50
|
|
وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
، اور تمہیں پاکیزہ( چیزوں )سے (رزق ) دیاتاکہ تم شکر کرو
|
مومنین کو
|
8:26
|
|
وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
|
اورہمیں رزق دے، اور تُو ہی بہترین رزق دینے والا ہے
|
عیسی کی دعا
|
5:114
|
|
نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَ اِیَّاهُمْ١ۚ
|
ہم ہی تمہیں اور اُن کو بھی( رزق )دیتے ہیں
|
اولاد کو
|
6:151
|
|
الَّتِیْۤ اَخْرَجَ لِعِبَادِهٖ وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزْقِ١ؕ
|
جو اُس نے اپنے بندوں کے لیے نکالی (پیدا کی) ہے اور (اُس کے) دیے گے (رزق) سے پاک (چیزوں) کو بھی؟
|
کس نے حرام کی
|
7:32
|
|
وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَؕ
|
اور جو (رزق) ہم (اللہ) نے اُن کو دیا ہے اُس (رزق) میں سے خرچ کرتے ہیں
|
مومنین
|
8:3
|
|
وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ
|
اورمغفرت اور رزقِ کریم (عزت کی روزی) ہے
|
مومنین
|
8:4
|
|
١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ
|
ں اُن کے لیے مغفرت، اور ایک عزت والی روزی (رزق کریم) ہے
|
ہجرت، جہاد اور انکی مدد کرنے والے
|
8:74
|
|
قُلۡ مَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ
|
کہیں: کون تمہیں آسمان اور زمین سے( رزق )دیتا ہے،
|
شان باری تعالی
|
10:31
|
|
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ لَـكُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ
|
(آپؐ )کہیں: کیا تم( لوگ )دیکھتے(سوچتے) ہو کہ جو اللہ تمہارے لیے رزق سے نازل کرتا ہے
|
رزق کے بارے میں
|
10:59
|
|
وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ
|
اور وہ مجھے اُس(رب) سے اچھا رزق بھی دیا گیا ہے
|
شعیبؑ کے بارے میں
|
11:88
|
|
قَالَ لَا یَاْتِیْكُمَا طَعَامٌ تُرْزَقٰنِهٖۤ
|
اُس ( یوسف) نے کہا: کھانا جو تم کو( روزانہ) دیا جاتا ہے تمہارے پاس نہیں آئے گا م
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:37
|
|
وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً
|
اور وہ خفیہ اور اعلانیہ ، خرچ کرتے ہیں اُس(مال) سے جو ہم نے اُن کو دیا ہو،
|
اول الباب
|
13:22
|
|
للّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ
|
اللہ رزق کشادہ کر دیتا ہے اُس کے لیے جس کو وہ چاہتا ہے اور (جس کا چاہے) کم کر دیتا ہے؛
|
منفرد آیت
|
13:26
|
|
وَ یُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً
|
اور ہم نے ان کو جو رزق دیا ہے اس میں سے پوشیدہ طور پر بھی اور علانیہ بھی (نیکی کے کاموں میں) خرچ کریں
|
ایمان والوں کو حکم
|
14:31
|
|
فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ
|
پھر اس (بارش) سے پھل نکالتا(پیدا کرتا) ہے (جو) تمہارے لیے رزق ہے،
|
شان و تعریف الہی
|
14:32
|
|
وَ ارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ
|
، اوراُن کو پھلوں سے (رزق) دے کہ شاید وہ شکر کریں
|
ابراہیم ؑ کی دعا
|
14:37
|
|
وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ
|
اور ہم نے تمہارے لیے اس (زمین)میں روزی کا ذریعہ بنایا ہے، اور اُن کے لیے بھی جن کو تم (لوگ) کچھ (رزق)نہیں دیتے ہو
|
شان باری تعالی
|
15:20
|
|
وَ یَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا یَعْلَمُوْنَ نَصِیْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ١ؕ
|
اور وہ (مشرکین) مقرر کرتے ہیں اُن(لوگوں، چیزوں) کے لیے جن کو وہ (خود بھی) نہیں جانتے، ایک حصہ اُس میں سے جو ہم اُنہیں (رزق)دیتے ہیں
|
مشرکوں کے بارے
|
16:56
|
|
تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ
|
ر تم اُن سے سخت مشروب(یعنی نشہ آور) اور اچھا رزق (بھی)بناتے ہو.
|
شان الہی
|
16:67
|
|
وَ اللّٰهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ فِی الرِّزْقِ١ۚ
|
اور اللہ تم (لوگوں) میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضل کر(یعنی زیادہ دے) دیتا ہے
|
شان الہی
|
16:71
|
|
فَمَا الَّذِیْنَ فُضِّلُوْا بِرَآدِّیْ رِزْقِهِمْ
|
. پھر جن لوگوں کو فضلیت دی جاتی ہے وہ ہرگز اپنے رزق کو اُن کے حوالے تو نہیں کرتے
|
شان الہی
|
16:71
|
|
وَّ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ
|
، اوروہ تمہیں پاک چیزوں سے(رزق) دیتا ہے.
|
شان الہی
|
16:72
|
|
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا
|
اور وہ (لوگ) اللہ کے سوا (اُن کی) عبادت کرتے ہیں جو رزق اختیار نہیں رکھتے
|
لوگ
|
16:73
|
|
وَّ مَنْ رَّزَقْنٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا
|
اور(دوسرا انسان)جس کو ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق دیا ہو
|
دو بندوں کی مثال
|
16:75
|
|
مُّطْمَئِنَّةً یَّاْتِیْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ مَكَانٍ
|
مطمئن اور اُس کے پاس اُس کا رزق کثرت سے ہر طرف سے آ رہا تھا،
|
ایک بستی کی مثال
|
16:112
|
|
فَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪
|
پھر کھاؤ اُس میں سے جو اللہ نے تمہیں حلال اور پاک(رزق) دیا ہے،
|
محکم آیت
|
16:114
|
|
اِنَّ رَبَّكَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ
|
بے شک!تیرا رب! رزق کشادہ کر دیتا ہے اُس(شخص) کے لئے جس کو وہ چاہتا ہے، اور وہ کم کر دیتا ہے.
|
رزق کے بارے
|
17:29
|
|
نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِیَّاكُمْ١ؕ
|
ہم، ہم اُن کو(رزق) دیں گے اور تمہیں بھی.
|
محکم آیت
|
17:31
|
|
وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ
|
اور ہم اُنہیں پاک چیزوں سے(رزق) دیتے ہیں ا
|
ایک سوال؟
|
17:70
|
|
فَلْیَنْظُرْ اَیُّهَاۤ اَزْكٰى طَعَامًا فَلْیَاْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِّنْهُ
|
پھر وہ دیکھے کہ کونسا کھانا خالص (پاک) ہے پھر اُس (کھانے) سے کچھ رزق تمہارے پاس لے آئے.
|
اصحاب الکہف
|
18:19
|
|
وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِیْهَا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا
|
؛ اور اُن(باغات) میں اُن کے لیے ان کا صبح شام رزق ہو گا۔
|
جنت کا وعدہ
|
19:62
|
|
كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ لَا تَطْغَوْا فِیْهِ
|
کہ پاک چیزوں میں سے کھاؤجو(رزق) ہم نے تمہیں دیا ہے اور اس (کھانے پینے کے معاملے) میں سرکشی نہ کرنا
|
بنی اسرائیل کو
|
20:81
|
|
وَ رِزْقُ رَبِّكَ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى
|
اور آپﷺ کے رب کا رزق اچھا اور باقی رہنے والا (یعنی دیرپا)ہے
|
جو چیزیں مختلف لوگوں کو دی جاتی ہیں
|
20:131
|
|
ا نَسْــٴَـلُكَ رِزْقًاؕ نَحْنُ نَرْزُقُكَؕ
|
ہم آپﷺسے کوئی رزق نہیں مانگتے: بلکہ ہم آپﷺ کو رزق دیتے ہیں
|
آپﷺ کو حکم
|
20:132
|
|
عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِ١ۚ
|
اُن چوپاؤں مویشیوں پر جو اُس نے اُن کو دیئے ہیں.
|
ابراہیمؑ اور بیت اللہ
|
22:28
|
|
لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِ١ؕ
|
تا کہ وہ مویشیوں میں سے چوپاؤں پر اللہ کا نام لیں جواُس نے اُن کو دئیے ہیں
|
حج کے بارے میں
|
22:34
|
|
وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ
|
اور اُس (رزق)سے جوہم نے اُن کو دیا ہے وہ خرچ کرتے ہیں
|
حج کے بارے میں
|
22:35
|
|
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ
|
پھر جو لوگ ایما ن لائیں گے اور نیک کام کریں گے اُن کے لئے (تو)مغفرت اور عزت کارزق ہو گا؛
|
آپﷺ کے بارے میں
|
22:50
|
|
ثُمَّ قُتِلُوْۤا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ
|
پھر قتل ہو گے یا (اللہ کی راہ میں ہی) مر گے،واقعی اللہ اُن کو اچھا رزق دے گا
|
اللہ کی راہ میں ہجرت
|
22:57
|
|
وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
|
اور بے شک اللہ! وہ واقعی (رزق) عطا کرنے والوں میں سے سب سے بہترین ہے
|
اللہ کی راہ میں ہجرت
|
22:57
|
|
اَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ١ۖۗ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
|
یا کیا آپﷺ اُن سے کوئی اخراج (جزیہ) مانگتے ہیں؟پھر آپﷺ کے رب کا معاوضہ اچھا ہے، اور وہ دینے والوں میں سے سب سے بہترین ہے
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:72
|
|
لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ۠
|
؛ اِن (پاکیزہ لوگوں)کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے
|
ایک اصول
|
24:26
|
|
وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ
|
.اور اللہ جس کو چاہتا ہے بغیر حساب(رزق) دیتا ہے
|
اللہ کے بندے
|
24:38
|
|
مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ
|
اور جو تمہیں آسمان اور زمین سے(رزق) دیتا ہے(بہتر نہیں)؟
|
سوال کیا گیا ہے
|
27:64
|
|
وَ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ
|
اوروہ برائیوں کو اچھائیوں سے رد کرتے ہیں، اور جو (رزق)ہم نے اُن کو دیا ہے وہ اُس سے خرچ کرتے ہیں
|
اہل کتاب میں جو قران پر ایمان
|
28:54
|
|
یُّجْبٰۤى اِلَیْهِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَیْءٍ رِّزْقًا مِّنْ لَّدُنَّا
|
، اُسکی طرف ہر چیزوں کی پیداوارلائی جاتی ہےجو ہماری طرف سے رزق ہے؟
|
(قرآن کے منکر)
|
28:57
|
|
وَیْكَاَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ١ۚ
|
ہائے افسوس: بے شک اللہ اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے
|
قارون کے بارے
|
:
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا
|
. بے شک! جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو وہ تمہیں (رزق) دینے کا اختیار نہیں رکھتے
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
29:17
|
|
فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
|
چنانچہ اللہ کی طرف سے رزق طلب کرو اوراُسی کی عبا دت کرواور اُسی کا شکر کرو، (کیوں کہ) اُسی ہی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
|
ابراہیم ؑ کے بارے میں
|
29:17
|
|
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا١ۗۖ اَللّٰهُ یَرْزُقُهَا وَ اِیَّاكُمْ
|
اور کتنوں میں سے ایک جانور ہے جو اپنا رزق نہیں اُٹھا سکتا! اللہ اُس (جانور) کو بھی اور تمہیں بھی رزق دیتا ہے
|
رزاق اللہ
|
29:60
|
|
اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ
|
اللہ رزق کشادہ کر دیتا ہے اپنے بندوں میں سے جس کے لیے وہ چاہے، اور اس (رزق) کو کم کر دیتا ہے(جس کا چاہے)
|
شان الہی
|
29:62
|
|
١ؕ هَلْ لَّكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ مِّنْ شُرَكَآءَ فِیْ مَا رَزَقْنٰكُمْ
|
کیا تمہارے لیے کوئی (اُن میں سے)جو تمہاری ملکیت(یعنی نوکر)ہیں شریک ہے اُس (رزق)میں جو ہم نے تمہیں دیا ہے
|
مثال
|
30:28
|
|
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ
|
کیا وہ (لوگ)نہیں دیکھتے کہ بے شک اللہ رزق کشادہ کر دیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے، اور (جس کا چاہے رزق) تنگ کر دیتاہے
|
انسان کی فطرت
|
30:37
|
|
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ١ؕ
|
اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں (رزق) دیا، پھر وہ تمہیں موت دے گا، پھر تمہیں دوبارہ زندگی دے گا.
|
شان باری تعالی
|
30:40
|
|
یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ
|
وہ اپنے رب کوخوف اور اُمید سے پکارتے ہیں اور جو (رزق)ہم نے اُن کو دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں
|
اللہ کی آیات پر ایمان
|
32:16
|
|
وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا
|
اور نیک عمل کرتی ہے، تو ہم اُس کو اس (عمل) کا دوگنا اجر دیں گے، اور ہم نے اُس کے لیے ایک عزت والا رزق تیار رکھا ہے
|
نبی اکرمﷺ کی بیویاں
|
33:31
|
|
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ
|
یہی ہیں (کہ)اُن کے لیے مغفرت اور عزت کا رزق ہے
|
ساعت کے تناظر میں ایمان اور نیک اعمال کرنے والے
|
34:4
|
|
كُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ
|
(ان سے کہا گیا تھا کہ) اپنے رب کے رزق سے کھاؤ اور اُسی کاشکر کرو.
|
سبا کے بارے
|
34:15
|
|
قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ
|
(آپﷺ) کہیں: تمہیں آسمانوں اور زمین سے کون(رزق) دیتا ہے؟ (آپﷺ) کہیں: اللہ
|
سوال کیا گیا ہے
|
34:23
|
|
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ
|
(آپﷺ) کہیں: بے شک! میرا رب رزق کشادہ کر دیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے اور (جس کے لیے چاہے) کم کر دیتا ہے.
|
رزق کے بارے میں
|
34:36
|
|
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ
|
(آپﷺ) کہیں: بے شک میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہے) اُس کو کم کر دیتا ہے.
|
رزق کے بارے
|
34:39
|
|
وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
|
اور جو چیز تم (اچھائی کے کاموں میں) خرچ کرتے ہوپس وہ اس (چیز) کو بدل(یعنی اور دے) دیتا ہے. اور وہ رزق دینے والوں میں سے سب سے بہترین ہے
|
رزق کے بارے
|
34:39
|
|
١ؕ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰهِ یَرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ
|
کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے(رزق) دیتاہے؟
|
شان الہی
|
35:3
|
|
وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً
|
اوروہ اُس سے جو ہم نے اُن کو(رزق) دیا ہوا ہے خفیہ اوراعلانیہ خرچ کرتے ہیں،
|
ایک تجارت کے اُمیدوار ہیں جو ہر گز ناکام(ختم)نہیں ہوتی ہے
|
35:29
|
|
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ
|
اور جب اُن(لوگوں) سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو تمہیں دیاہے، اُس میں سے خرچ کرو،
|
لوگوں کو
|
36:47
|
|
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ
|
یہی ہیں (کہ)اُن کے لیے جانا پہچانا رزق ہے،
|
اللہ کے مخلص بندے
|
37:41
|
|
اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍۚۖ
|
بے شک! یہ واقعی ہمارا (تمہارے لیے) رزق ہے اُس (رزق) کا خاتمہ نہیں ہے
|
متقین کے لیے
|
38:54
|
|
اَوَ لَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ
|
یا وہ (لوگ)نہیں جانتے کہ اللہ، رزق کشادہ کر دیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے، اور (جس کے لیے چاہے اس کو)کم کر دیتا ہے
|
شان باری تعالی
|
39:52
|
|
هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ رِزْقًا١ؕ
|
وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے، اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے.
|
شان باری تعالی
|
40:13
|
|
فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ یُرْزَقُوْنَ فِیْهَا بِغَیْرِ حِسَابٍ
|
تو پس یہی (لوگ) ہیں، وہ جنت میں داخل ہوں گے، اُس(جنت) میں اُن کو بغیر کسی حساب کے(رزق) دیا جائے گا
|
قوم موسیؑ کے بارے
|
40:40
|
|
وَّ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ
|
، اور تمہاری صورتیں بنائیں پھر تمہاری صورتوں کو اچھا بنایا اور تمہیں پاکیزہ (چیزوں) سے دیا
|
شان باری تعالی
|
40:64
|
|
لَهٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ
|
آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اُسی کی (ملکیت) ہیں. جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہے اس رزق کو) تنگ کر دیتا ہے
|
شان باری تعالی
|
42:12
|
|
اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ
|
اللہ اپنے بندوں سے بہت نرم ہے. جس کو چاہتا ہے (رزق) دیتا ہے اور وہ بہت ہی قوی (طاقتور) زبردست طاقتور ہے
|
شان باری تعالی
|
42:19
|
|
وَ لَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ یُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا یَشَآءُ١ؕ
|
اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لیے رزق وسیع کر دیتا تو وہ واقعی زمین میں بغاوت کر دیتے، لیکن وہ نازل کرتا ہے ایک پیمائش سے جتنا چاہتا ہے.
|
رزق کا اصول، شان باری تعالی
|
42:27
|
|
وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ
|
اور ان کے معاملات اُن کے درمیان مشورے سے (طے ہوتے) ہیں، اور جو (رزق)ہم نے اُن کودیا ہے وہ اُس میں سے خرچ کرتے ہیں
|
جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
|
42:38
|
|
وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
|
اور اللہ جو آسمان سے رزق (بارش) نازل کرتا ہے اور پھر اُس سے زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی دیتا ہے
|
(اللہ کی حاکمیت کی)نشانیاں
|
45:5
|
|
وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ
|
اور ہم نے اُن کو پاک چیزوں سے(رزق) دیا اور ہم نے تمام مخلوق پر اُن کو فضیلت دی؛
|
بنی اسرائیل پر اللہ کا فضل
|
45:16
|
|
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ١ۙ وَ اَحْیَیْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ
|
(جوکہ) بندوں کے لیے رزق ہے؛ اور اس (بارش) سے ہم مردہ شہر(زمین)کو زندگی دیتے ہیں. اسطرح سے ہی (تمہارا مرنے کے بعد زمین سے) نکلنا ہو گا
|
شان باری تعالی۔بارش کے پانی سے
|
50:11
|
|
وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ
|
اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جس (عذاب) کا تم سے وعدہ بھی کیا گیا ہے (یا دھمکی دی گی ہے)؛
|
شان الہی
|
51:22
|
|
مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ
|
میں اُن سے کوئی رزق نہیں چاہتاہوں، اور نہ ہی میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں
|
جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد
|
51:57
|
|
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ
|
بے شک! اللہ، وہی رزق دینے والا نہ ٹوٹنے والی بے پناہ قوت کا مالک ہے
|
بے شک! اللہ، وہی رزق دینے والا نہ ٹوٹنے والی بے پناہ قوت کا مالک ہے
|
51:58
|
|
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ
|
اور تم اپنا رزق بناتے ہو کہ بے شک تم، تم اس کے جھٹلاتے رہو؟
|
قرآن کی سچائی
|
56:82
|
|
وَ اللّٰهُ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
|
اور اللہ ہی بہترین رزق دینے والا ہے
|
صلوۃ جمعہ
|
62:11
|
|
وَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ
|
اور خرچ کر لو اُس میں سے جو(رزق)ہم نے تمہیں دیا ہے س سے پہلے کہ تم میں سے کسی ایک کو موت آ جائے
|
احکامات
|
63:10
|
|
وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ
|
اور اُسے (ایسی جگہ سے) رزق دے گا جہاں کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا. اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کر لیتا ہے، پھر وہ (اللہ) اُس کو کافی ہے
|
طلاق اور عدت
|
65:3
|
|
لِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖ١ؕ وَ مَنْ قُدِرَ عَلَیْهِ رِزْقُهٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰهُ اللّٰهُ
|
(مال کی) وسعت والے کو اپنی وسعت (فراخ دلی)سے (عورت اور بچے پر) خرچ کرنا چاہئے، اور جس پر اس کے رزق کی کمی (تنگی) ہے، تو پھر اُس سے ہی وہ خرچ کرے جو اللہ نے اُس کو دیا ہے
|
طلاق اور عدت
|
65:7
|
|
قَدْ اَحْسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزْقًا
|
. اللہ نے واقعی اُس کے لئے رزق اچھا کیا ہے
|
. اور جو کوئی بھی اللہ پر ایمان لایا اور نیک اعمال کرتا ہے،
|
65:11
|
|
فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا وَ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖ١ؕ وَ اِلَیْهِ النُّشُوْرُ
|
چنانچہ اُس (زمین) کے رستوں میں چلو اور اُس (اللہ)کے دیئے ہوئے(رزق) سے کھاؤ. اور اُسی کی طرف (تم سب نے مر نے کے بعد) اُٹھ کر جانا ہے
|
شان باری تعالی
|
67:15
|
|
اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ
|
یا کون ہے وہ جو تمہیں رزق دے اگر وہ (اللہ) اپنا رزق روک لے؟!
|
شان باری تعالی
|
67:21
|
|
وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ
|
اور جب وہ اُسے آزماتا ہے پھر اس کا رزق اس پر کم کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کیا ہے
|
انسان کی آزمائش
|
89:16
|