Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-62 ایت نمبر
| لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًاؕ وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِیْهَا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا |
| آسان اُردو | وہ اُن (باغات) میں کوئی فضول بات نہیں سنیں گے،ماسوائے سلام (یعنی صرف امن سلامتی)؛ اور اُن(باغات) میں اُن کے لیے ان کا صبح شام رزق ہو گا۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ اس میں سلامتی کی باتوں کے سوا کوئی لغو بات نہیں سنیں گے۔ اور وہاں ان کا رزق انہیں صبح و شام ملا کرے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہاں وہ کوئی بے ہودہ بات نہ سُنیں گے، جو کچھ بھی سُنیں گے ٹھیک ہی سنیں گے اور ان کا رزق انہیں پیہم صبح و شام ملتا رہے گا |
| احمد رضا خان | وہ اس میں کوئی بیکار بات نہ سنیں گے مگر سلام اور انہیں اس میں ان کا رزق ہے صبح و شام |
| احمد علی | اس میں سوائے سلام کے کوئی فضول بات نہ سنیں گے اور انہیں وہاں صبح و شام کھانا ملے گا |
| فتح جالندھری | وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا |
| طاہر القادری | وہ اس میں کوئی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے مگر (ہر طرف سے) سلام (سنائی دے گا)، ان کے لئے ان کا رزق اس میں صبح و شام (میسر) ہوگا، |
| علامہ جوادی | اس جنّت میں سلام کے علاوہ کوئی لغو آواز سننے میں نہ آئے گی اور انہیں صبح و شام رزق ملتا رہے گا |
| ایم جوناگڑھی | وه لوگ وہاں کوئی لغو بات نہ سنیں گے صرف سلام ہی سلام سنیں گے، ان کے لئے وہاں صبح شام ان کا رزق ہوگا |
| حسین نجفی | وہ وہاں سلامتی کی صداؤں کے سوا کوئی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے اور ان کا مقررہ رزق انہیں صبح و شام ملتا رہے گا۔ |
| M.Daryabadi: | They shall not hear therein any vain word, but they shall hear only peace; and therein they shall have their provision morning and evening. *Chapter: 19 |
| M.M.Pickthall: | They hear therein no idle talk, but only Peace; and therein they have food for morn and evening. |
| Saheeh International: | They will not hear therein any ill speech - only [greetings of] peace - and they will have their provision therein, morning and afternoon. |
| Shakir: | They shall not hear therein any vain discourse, but only: Peace, and they shall have their sustenance therein morning and evening. |
| Yusuf Ali: | They will not there hear any vain discourse, but only salutations of Peace: And they will have therein their sustenance, morning and evening. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
عباد الرحمان کے لیے جنت