Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-63 ایت نمبر
| تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا |
| آسان اُردو | یہ (وہ) جنت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اُس کو بنائیں گے جو متقی (نیک، پرہیزگار) ہوگا۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ ہے وہ جنت جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اس کو بنائیں گے جو متقی ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ ہے وہ جنت جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اُس کو بنائیں گے جو پرہیزگار رہا ہے |
| احمد رضا خان | یہ وہ باغ ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اسے کریں گے جو پرہیزگار ہے، |
| احمد علی | یہ وہ جنت ہے کہ ہم اپنے بندوں میں سے اس کو وارث بنائیں گے جو پرہیزگار ہوگا |
| فتح جالندھری | یہی وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ایسے شخص کو وارث بنائیں گے جو پرہیزگار ہوگا |
| طاہر القادری | یہ وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے اسے وارث بنائیں گے جو متقی ہوگا، |
| علامہ جوادی | یہی وہ جنّت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں متقی افراد کو قرار دیتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یہ ہے وه جنت جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے انہیں بناتے ہیں جو متقی ہوں |
| حسین نجفی | یہ ہے وہ بہشت جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اس کو بنائیں گے جو پرہیزگار ہوگا۔ |
| M.Daryabadi: | Such is the Garden which We shall cause those of Our bondmen to inherit who have been God-fearing. |
| M.M.Pickthall: | Such is the Garden which We cause the devout among Our bondmen to inherit. |
| Saheeh International: | That is Paradise, which We give as inheritance to those of Our servants who were fearing of Allah. |
| Shakir: | This is the garden which We cause those of Our servants to inherit who guard (against evil). |
| Yusuf Ali: | Such is the Garden which We give as an inheritance to those of Our servants who guard against Evil. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
عباد الرحمان کے لیے جنت