Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Spider-29 سورت العنکبوت ›Ayah No-62 ایت نمبر
| اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ |
| آسان اُردو | اللہ رزق کشادہ کر دیتا ہے اپنے بندوں میں سے جس کے لیے وہ چاہے، اور اس (رزق) کو کم کر دیتا ہے(جس کا چاہے). بے شک! اللہ تمام چیزوں سے باخبر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے، رزق میں کشادگی کردیتا ہے، اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگی کردیتا ہے، یقینا اللہ ہر چیز کا مکمل علم رکھتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے، یقیناً اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے |
| احمد رضا خان | اللہ کشادہ کرتا ہے رزق اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے، بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے، |
| احمد علی | الله ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اورتنگ کر دیتا ہے بے شک الله ہر چیز کا جاننے والا ہے |
| فتح جالندھری | خدا ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے |
| طاہر القادری | اﷲ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے، اور جس کے لئے (چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے، بیشک اﷲ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اللرُ ہی جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کردیتا ہے اور جس کے رزق کو چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے وہ ہر شے کا خوب جاننے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور جس کی چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے۔ بے شک اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah expandeth provision for whomsoever He Will of His bondmen and stinteth it for him. Verily Allah is of everything the Knower. |
| M.M.Pickthall: | Allah maketh the provision wide for whom He will of His bondmen, and straiteneth it for whom (He will). Lo! Allah is Aware of all things. |
| Saheeh International: | Allah extends provision for whom He wills of His servants and restricts for him. Indeed Allah is, of all things, Knowing. |
| Shakir: | Allah makes abundant the means of subsistence for whom He pleases of His servants, and straitens them for whom (He pleases) surely Allah is Cognizant of all things. |
| Yusuf Ali: | Allah enlarges the sustenance (which He gives) to whichever of His servants He pleases; and He (similarly) grants by (strict) measure, (as He pleases): for Allah has full knowledge of all things. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت